انتخابی حکمت عملی پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

انتخابی حکمت عملی پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا غور

کڑپہ
(یواین آئی)
وائی ایس جگن موہن ریڈی کوضلع کڑپہ کے ایدوپلاپایامیں ہونے والے پلینری سیشن میں وائی ایس آرکانگریس پارٹی کادوبارصدرہ منتخب کیاگیا۔پارٹی قائدین اورورکرس کے کثیراجتماع نے ان کے دوبارہ صدربنائے جانے کاتالیوں کی گونج میں خیرمقدم کیا۔ایدوپلاپایاآنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کاآبائی موضع ہے۔بعدازاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے42سالہ جگن نے کہاکہ ووٹ اورنشستوں کے لئے ریاست کی تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ ریاست میں غیرمنصفانہ سیاست ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تلگودیشم قائدین چندرابابونائیڈواورچیف منسٹر این کرن کمارریڈی نے ان ریاست سے درکنارکرنے ہاتھ ملالیاہے۔وہ ان کی برھتی ہوئی مقبولیت کوہضم نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امکانی سی بی آئی کاروائی سے بچنے نائیڈوریاست اورمرکزمیں کانگریس کی مددکررہے ہیں۔جگن موہن ریڈی نے کہاکہ نشستوں اورووٹس کے لئے ان کو16ماہ جیل میں رکھاگیاجب کہ کوئی الزامات ان کے خلاف ثابت نہیں ہوئے تھے۔اپنے خطاب میں جگن نے کہاکہ وہ عوام کے لئے فلاحی اسکیمات شروع کریں گے جوتمام طبقات کے لئے ہوں گے۔ان میں میڈیکل کیراورتعلیمی اسکیمات بھی ہوں گے۔وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے دوسرے پلینری سیشن کاآغازآج ایدوپلاپایامیں ملک کے عام انتخابات کے پش منظرمیں شروع ہوا۔پلینری آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی سمادھی کے مقام پرہورہی ہے جس میں آنے واکے انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔علاوہ ازیں ریاست کودرپیش مختلف موضوعات پربھی غوروخوض ہوا۔قبل ازیں جگن اورپارٹی کی اعزازی صدروائی ایس وجئے اماں نے وائی ایس آرگھاٹ پربھول پیش کرتے ہوئے راج شیکھرریڈی کوخراج عقیدت پیش کیا۔کثیراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی اعزازی صدروائی ایس وجئے اماں نے کہاکہ چیف منسٹراین کرن کمارریڈی اورتلگودیشم کے صدر چندرابابونائیڈوریاست کی تقسیم کے لئے ذمہ دارہیں۔وجئے اماں نے کہاکہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے متحدہ ریاست کی حامی رہی ہے۔وائی ایس آرقائدین نے کئی قومی قائدین سے ملاقات کی اورریاست کی تقسیم کے خلاف ان کی حمایت حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ یوپی اے حکومت کاریاست کی تقسیم کافیصلہ عوام کی اکثریت کی مرضی کے خلاف ہے۔وجئے اماں نے بتایاکہ جگن کے مخالفین نے انہیں جیل میں بندکردیااورطویل عرصہ تک ضمانت نہیں دی مگرعوام آنے والے انتخابات میں یہ بتادیں گے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ وائی ایس آرکی فلاحی ریاست کاخواب،جگن موہن ریڈی پوراکرسکتے ہیں،وائی ایس آرپارٹی کی قائدمسنرشرمیلانے آج پارٹی کے خلاف الزامات کومستردکردیاکہ وہ متحدہ ریاست کے لیے مخلص نہیں ہے۔انہوں نے کہا وائی ایس آرکے خوابوں کوجگن موہن ریڈی ہی پورا کریں گے اورفلاحی ریاست میں کسان،طلبا،خواتین،معمرافراد،اقلیتیں اورسماج کے تمام طبقات خوش رہیں گے۔شرمیلانے کہاکہ وہ ان کے اسلحہ میں ایک میزائل ہیں اورجوکچھ کام دیاجائے گااسے پوراکریں گی اوروہ،اپنے وقت کاقائدہے اوروائی ایس آرکی خوابوں کوحقیقت میں تبدیل کرے گا۔وہ(جگن)جانتاہے کہ وہ ملک کے طاقتورخاندان سے مقابلہ کررہاہے، تاہم اسنے کبھی سمجھوتہ نہیں کیااوربہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔وائی ایس آرکی موت کے ساتھ ریاست لاوارث ہوگنی،تاہم خدانے وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صورت میں ایک قابل قائدعوام کی خدمت کے لیے دیاہے۔شرمیلانے کہاکہ پدیاتراکے دوران انہیں سمجھ میں آیاکہ ان کے والدکی موت سے نہ صرف ان کاخاندان متاثرہواہے،بلکہ کئی ایک خاندان آپنے آپ کولاوارث محسوس کررہے ہیں۔جگن سیاست میں اعتباراورسیاست کومعتبراورقابل اعتمادبناناچاہتے ہیں اوراس سسٹم کوپاک وصاف بنانے کے خواہاں ہیں۔آنے والے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،جس سے ریاست کی سیاست تبدیل ہوجائے گی۔دوسیاسی جماعتوں کانگریس اورتلگودیشم کوان کامقام بتایاجاناچاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں