ریاستی سطح کے بدعنوان قائدین کی فہرست جاری کرنے اے اے پی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-03

ریاستی سطح کے بدعنوان قائدین کی فہرست جاری کرنے اے اے پی کا اعلان

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی نے جس نے قومی سیاستدانوں کو نشانہ بناتے ہوئے "بدعنوان افراد" کی فہرست جاری کی تھی اب کہا ہے کہ وہ بدعنوان مجرمانہ یا خاندانی پس منظر کے حامل ریاستی سطح کے قائدین کی ایک فہرست جاری کرتے ہوئے امیدواروں کو اُن کے مقابلہ میں کھڑا کیا جائے گا۔ پارٹی نے کہاکہ ہم، ریاستی سطح کے قائدین کی فہرست جاری کردیں گے۔ مختلف ریاستوں میں متعدد قائدین ہیں جن کے ناموں کا پارٹی نے اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ بدعنوانیوں، سیاست کو مجرمانہ رنگ دینے اور خاندانی ریاست کی نشانیاں ہیں۔ مہاراشٹرا کے اے اے پی کے سینئر قائد سبھاش ویر نے بتایاکہ ایسے ارکان اسمبلی بھی موجود ہیں جو مہاراشٹرا سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ بعض ریاستی وزراء ہیں جبکہ دیگر صرف ارکان اسمبلی ہیں۔ ہم اس قسم کے قائدین کی مماثل فہرست بھی جاری کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ لوک سبھا انتخابات کے فوری بعد ہریانہ اور مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے لہذا پارٹی بڑے پیمانے پر ان دونوں ریاستوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) قبل ازیں سونیا گاندھی، راہول گاندھی، بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی، ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے علاوہ ان متعدد بی جے پی وزراء اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی فہرست جاری کرچکی ہے جبکہ پارٹی ان لوگوں کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں اپناامیدوار کھڑا کرے گی۔ توقع ہے کہ پارٹی مہاراشٹرا میں شرد پوار کی دختر سپریہ سولے، سابق ڈپٹی چیف منسٹر چھگن بھوجبل جن کا نام اسٹامپ پیپر اسکام میں موجود ہے یا اُن کے لڑکے سمیر بصورت دیگر مقابلہ لوک سبھا انتخابات کے دیگر مقابل کنندوں کو ملوث رکھتے ہوئے ان کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ قبل ازیں اے اے پی نے ریاستی حکومت کے سابق انجینئر وجئے پنڈھارے کے نام کا اعلان کیا جنہوں نے آبپاشی پراجکٹ اسکام کا پتہ چلانے میں معاونت کی تھی۔ وجئے پنڈھارے ناسک سے ایک طاقتور امکانی امیدوار ہیں جبکہ فی الحال سمیر اس حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہریانہ میں بھی پارٹی نے روہتک حلقہ سے چیف منسٹر بھوپیندرا ہوڈا کے لڑکے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہوڈا کے خلاف دیگر امکانی امیدواروں کا انتخاب کرلیا گیاہے، جن کی قطعی فہرست بہت جلد جاری کردی جائے گی۔ آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کیلئے صرف 50ایام میں اے اے پی کے خزانہ میں زائد از7کروڑ روپئے بطور عطیات جمع کئے گئے جبکہ عطیہ دہندوں میں رکشا رانوں سے لے کر غیر مقیم ہندوستانیوں و دیگر افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔ پارٹی کے ارکان کی تعداد متاثرکن 10ملین تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ جہاں کثیر تعداد میں ہندوستانی نژاد افراد موجود ہیں اور وہ گہرائی کے ساتھ ہندوستانی سیاست پر نظر رکھتے ہیں کی جانب سے بیشتر رقم کے عطیات فراہم کئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی بلاشبہ ان عطیات کی مالیت سرفہرست یعنی 5.7 کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد 62لاکھ روپئے امریکہ سے فراہم ہوئے ہیں۔ اس بات کااظہار مالی امور کی دیکھ بھال کرنے والے عام آدمی پارٹی کے ایک رکن بپل بے نے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ سینئر بھوشن نے نومبر2012 میں اے اے پی کی تشکیل کے وقت ایک کروڑ روپئے اور تقریباً ایک ہفتہ کے دوران مزید ایک کروڑ روپے کے عطیات فراہم کئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں