ٹرین حادثات روک تھام کے لئے تانڈور کے قریب ایک اور کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

ٹرین حادثات روک تھام کے لئے تانڈور کے قریب ایک اور کامیاب تجربہ

رکن مرکزی ریلوے بورڈ ، جنرل مینیجر کی موجودگی میں ٹرینوں کے حادثات کی روک تھام کے لئے تانڈور کے قریب ایک اورکامیاب تجربہ
آلہ کی تیاری میں یوروپی ممالک کی بہ نسبت کم خرچ کا انکشاف ،تجربہ کی مکمل کامیابی کے بعد سارے ملک کی ٹرینوں میں آلہ کی تنصیب ہوگی

ایک ہی ریلوے ٹریک پردو ٹرینوں کے آجانے کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنے کی غرض سے کیا جانے والا ایک اور تجربہ(پانچواں) آج رکن مرکزی ریلوے بورڈ
( الکٹریکل) مسٹر کلبھوشن ، جنرل مینیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے سریواتسولواور ڈویثرنل ریلوے مینیجر( ڈی آر ایم ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ڈویثرن مسٹر ایس کے مشراء کی موجودگی میں حلقہ اسمبلی تانڈور میں موجود منتٹی ،ناوندگی اور پڑوسی ریاست کرناٹک کے کرگنٹہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان انجام دیا گیا جو کہ انتہائی کامیاب رہا اس تجربہ کے دؤران مذکورہ عہدیداروں نے ڈائرکٹر شعبہ آر ڈی ایس او من سکھلانی سے مختلف تفصیلات حاصل کیں \" ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) \" نامی آلہ کی مدد سے ایسا تجربہ ہندوستانی ریلوے کی جانب سے ملک میں پہلی مرتبہ یہاں کیا جارہا ہے آج کے تجربہ کے دؤران ٹرینوں کو 35؍مختلف اچانک ہونے والے حادثات سے روکنے کی غرض سے مختلف تجربات کئے گئے آج کے تجربہ کے دؤران مذکورہ آلہ کو ایک ٹرین میں نصب کرکے دؤڑایا گیا اور اس لائن پر لال سگنل رؤشن کیا گیا تھا اگر ٹرین ڈرائیور سے کوئی غلطی ہوجاتی ہے اور لال سگنل کے باؤجود وہ ٹرین کو نہیں روک پاتا تولال سگنل سے 100؍ میٹر کی دوری پر ٹرین کے انجن میں لال بتی رؤشن ہوجاتی ہے پھر بھی اگر ڈرائیور اس جانب توجہ نہیں دیتا ہے تو پھر خود کار سائرن بج اٹھتا ہے اس کے بعد بھی اگر ڈرائیور چوکس نہیں ہوتا ہے تو لال سگنل سے قبل ٹرین خود کار بریک سسٹم کے ذریعہ بناء کسی انسانی مدد کے رک جاتی ہے آج کے اس تجربہ کے بعد ریلوے کے مذکورہ عہدیدار مسرور نظر آرہے تھے ۔ اس تجربہ کی انجام دہی کے بعد حیدرآباد روانگی سے قبل تانڈور ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رکن مرکزی ریلوے بورڈ ( الکٹریکل) مسٹر کلبھوشن نے کہا کہ اس تجربہ کی غرض سے بنایا گیا \" ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) \" تین کمپنیوں میدھا، کیر نیکس اور ایچ بی ایل کی مشترکہ ایجاد ہے اور اتفاق سے ان تینوں کمپنیوں کا تعلق حیدرآباد سے ہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس پراجکٹ پر محکمہ ریلوے کے آر ڈی ایس او شعبہ کے اور ان کمپنیوں کے ماہرین ملکر کام کر رہے ہیں انہوں نے اس آلہ کی ایجاد کو ایک انتہائی بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس کی مدد سے ریل حادثوں کے ذریعہ ہونے والے انسانی جانوں کے اتلاف کو روکا جاسکتا ہے رکن مرکزی ریلوے بورڈ ( الکٹریکل) مسٹر کلبھوشن نے نے انکشاف کیا کہ ایسا سسٹم بین الاقوامی سطح پر یوروپی ممالک ، جاپان اور چین میں آٹو میٹک ٹرین پرٹکشن( اے ٹی پی) اور یوروپین ٹرین کنٹرول سسٹم )( ای ٹی سی ایس لیول ون) کے نام سے موجود ہے تاہم ان میں محدود صلاحیتیں موجود ہیں اور تاہم ان کے مصارف بہت زیادہ ہیں جبکہ ہندوستان میں تیار کردہ \" ٹرین کولیشن اوئیڈنگ سسٹم ( ٹی سی اے ایس ) \" کے مصارف بہت کم ہیں مصارف کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ اپنے اس آلہ پر 10؍تا 12؍لاکھ روپئے فی کلومیٹر صرف ہونگے وہیں بین الاقوامی سطح پر موجود اے ٹی پی اور ای ٹی سی ایس لیول ون پر فی کلومیٹر80؍ لاکھ روپیوں کا صرفہ ہوتا ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس آلہ کی کارکردگی میں مزید مختلف اضافہ کیا جائے گا اور ٹرینوں کو چاروں جانب سے ہونے والے حادثات سے روکے جانے کو ممکن بنایا جائے گاجس کے بعد اس آلہ کے مصارف میں بھی کمی واقع ہوتی جائے گی اس آلہ کی تیاری پر ہونے والے جملہ مصارف کے سوال کو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ تجربہ کی تکمیل کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کتنی رقم صرف کی گئی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ اس تجربہ کے مکمل ہونے کے بعد یہ آلہ ملک کی تمام ٹرینوں میں نصب کیا جائے گا اور یہ ہندوستانی ریلوے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا ۔حالیہ دنوں مختلف مقامات پر ٹرینوں میں ہوئی آتش زدگی کے واقعات پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے رکن مرکزی ریلوے بورڈ ( الکٹریکل) مسٹر کلبھوشن نے کہا کہ اس تعلق سے محکمہ ریلوے مزید سخت اقدامات کر رہا ہے اور پیش آئے واقعات کی تحقیقات بھی جاری ہیں جس کے بعد کاروائی کی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے مسافرین کو صلاح دی کہ وہ ہرگز اپنے ساتھ آتش گیر اشیاء کے ساتھ سفر نہ کریں

train protection warning system & train collision avoidance system, one more successful experiment in Tandur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں