امریکہ مابعد انتخابات ہندوستان میں نئی حکومت سے متعلق تذبذب کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

امریکہ مابعد انتخابات ہندوستان میں نئی حکومت سے متعلق تذبذب کا شکار

واشنگٹن
(آئی اے این ایس)
امریکی انٹلیجنس برادری باور کرتی ہے کہ ہندوستان میں انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کے نظریات امریکہ کے حق میں ہوں گے تاہم اس تیفن سے محروم ہے کہ مستقبل کے قوانین یا تبدیل شدہ پالیسیاں امریکی مفادات موافق ہوں گی ۔ امریکی نیشنل انٹلیجنس ڈائر کٹر جیمر کلیپر نے کانگریس کے ایک پینل کو بتایا کہ خصوصی طور پر اس انتخابی سال میں ہبندوستان کی معاشی وخارجہ پالیسی سازی کے عمل میں اتحادی سیاست اور ادارہ جاتی چیلنجیز کا دخل ہوگا ۔ انہوں نے 16امریکی انٹلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے عالمی خطرات کے جائزہ اور مجموعی تاثرات کے حوالہ سے کہا کہ 2014کے اتنخابات کے بعد ہندوستان میں قائم ہونے والی حکومت کے نظریات امریکہ موافق ہوں گے تاہم امریکی مفادات موافق قانون یا پالیسی سازی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ ہندوستانی حکومت پر اتحادی سیاست کا غلبہ ہوگا ۔کیونکہ 1984کے بعد سے ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیر یں (لوک سبھا ) میں کسی بھی جماعت کو واضح اور مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔ حالات اور تاریخ کے پیش نظر ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ 20114کے انتخابات کے نتائج بھی اس سے مختلف نہیں ہوں گے اور سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ سیاسی اتفاق رائے عمل کو مزید پیچیدہ بنادے گا ۔ کلیپر نے کہا کہ 2014میں ہندوستانی معیشت میں سالانہ شرح نموتقربیا 5فیصد ہوگی جو 2005اور 2012کے درمیان 8فیصد شرح نمو سے کم ہوگی۔ نئی پالیسی میں اس کے حصول پر توجہ مرکوزکرنا ضروری ہوگا ۔ معیشت کے بعد خارجہ تعلقات سے متعلق احساسات کا اظہار کرتے ہوئے انٹلیجنس سربراہ نے کہا کہ جمہوری اور مستحکم پاکستان ،امریکہ اور ہندوستان کا مشترکہ کہ نظریہ ہے جس سے جنوبی اور وسط ایشیا کے درمیان تجارتی ومعاشی ارتباط کو فروغ حاصل ہوگا ۔ ہمارے خیال سے ہندوستان اور پاکستان متنازعہ شعبوں مثلا تجارت میں فروغ پر توجہ مرکوز کریں گے اور علاقائی اور دہشت گردی سے متعلق سنجیدہ بات چیت کو زیر التوا رکھنے کی پالیسی پر عمل کریں گےْ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے بھی نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات میں وسعت کی خواہش کئی بار ظاہر کی ہے جو پاکستان کے معاشی فروغ میں معاون ہوگا ۔ کلیپر نے مزید کہا کہ نواز شریف محتاط طور پر تعلقات میں فروغ کی جانب پیشترفت کریں گے جبکہ ہندوستان بھی انتخابات سے قبل اس جانب جرأت مندانہ اقدامات میں پس وپیش سے کام لے گا ۔ امریکی انٹلیجنس برادری کے جائزہ کے مطابق ہندوستان ،افغانستان کے مستقبل سے متعلق امریکہ کے ساتھ تعاون بر قرار رکھے گا ۔ 2014میں امریکہ سے ناٹو افواج کے تخلیہ سے اس پالیسی پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔ ہندوستان بھی امریکہ کی اس تشویش کو شراکت دار ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ بر سراقتدار ہونے کا خطرہ ہے اور اس کی عکسریت پسند انہ سرگرمیاں علاقائی استحکام اور طویل مدتی سلامتی کیلئے زبر دست خطرہ کا سبب بن سکتی ہیں ۔ چین تعلقات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین نے دیرینہ سرحدی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اعتماد سازی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے تاہم یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ دونوں کے درمیان باہمی شک وشبہ کی فضا بر قرار رہے گی ۔ اعتماد سازی اقدامات میں نومبر 2013میں 5سال بعد اولین باہمی فوجی مشقیں اور اکتوبر2013میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دورہ بیجنگ کے دوران دفاع سرحد تعاون معاہدہ ہر دستخط بھی شامل ہے ۔
US not sure of new Indian government post-election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں