پرانے شہر کی خبریں - old city news 31 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

پرانے شہر کی خبریں - old city news 31 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-31

(اعتماد نیوز)
بیراسٹر اسدالدین اویسی ایم پی حیدرآباد صدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین نے آج صبح حلقہ اسمبلی نامپلی کے بلدی ڈیویژن ریڈہلزکے مختلف علاقوں بازارگیاٹ،ریڈہلزکاتقریبا3گھنٹوں تک پیدل دورہ کرکے عوام سے فردافرادملاقات کی اوربلدی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔مقامی عوام اورابتدائی مجالس کی طرف سے نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی کاخیرمقدم کیاگیااورجگہ جگہ گلپوشی کی گئی۔اس دورہ میں جناب محمدوراثت رسول خان ایم ایل اے(مجلس)حلقہ نامپلی،جناب محمدماجدحسین مئیرگریٹرحیدرآباد،جناب یاسرعرفات سرگرم مجلسی کارکن،جناب محمدنذیرالدین فلورلیڈرمجلس بلدی پارٹی،مجلسی کارپوریٹرس مسنرزہرہ بیگم(ریڈہلز)،مسنریاسمین سلطانہ(چنتل بستی)،مسنرملکہ النساء بیگم(آصف نگر)،سیدفرحان سجادبھی ساتھ تھے۔مقامی عوام نے صدرمجلس بیرسٹراسدالدین اویسی کوبلدی مسائل سے واقف کرواتے ہوئے علاقہ میں ان کی آمدپرخوشنودی کااظہارکیااورمصافحہ بھی کیا۔بزرگ شخصیتوں نے گلے لگاکرصحت اوردرازی عمرکیلئے دعائیں دیں۔دورہ کاآغازبازاگیاٹ سے کیاگیااس علاقہ کے تقریبا15لین میں دورہ کیاگیا۔تنگ گلیوں میں بھی جاکرصدرمجلس بیراسٹراسالدین اویسی نے عوام سے ملاقات کی اوربلدی مسائل کے تعلق سے معلومات حاصل کئے۔بازارگیاٹ علاقہ میں سیوریج کامسئلہ اورپانی کے کم یشراورضرورت کے مطابق دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی گئی۔بیراسٹراسدالدین اویسی نے رکن اسمبلی جناب وراثت رسول خان کے علاوہ اس موقع پرموجودمسٹررگھوجنرل منیجر،ماجدافضل ڈپٹی جنرل منیجر،سدانندم منیجرواٹرسپلائی وسیوریج بورڈاورآنندم اے ای بلدیہ کوبرسرموقع ہدایت دی کہ جومسائل ہیں ان کی جلد سے یکسوئی کی جائے۔جہاں ضرورت ہے۔سیوریج لائن کی ری ماڈلنگ کی جائے اورواٹرلائن بڑی ہونی چاہئے تواس کی بھی تنصیب کی جائے۔ان کاموں میں کسی بھی قسم کی تاخیرنہ کی جائے۔بازارگیاٹ میں صدرمجلس بیرسٹراسدالدین اویسی کاایم اے سبحان،محمدنصراللہ قریشی نے خیرمقدم کیااورگلوشی کی جبکہ جناب سیداسجادایم ایل اے مرحوم کی قیام گاہ ریڈہلزکے پاس دورہ کے موقع پرمحمدسیلم،محمدغوث برادران سیدسبحان نے خیرمقدم کرتے ہوئے گلپوی کی۔مسجدمحمدی ریڈہلزمیں صدرمجلس بیرسٹراسدالدین اویسی کافرقہ بواہیرکے پیشواجناب منصوربھائی عامل،سلیم گھروال نے خیرمقدم کیااورگلپوی کی۔تبادلہ خپال بھی کیا۔

پریس نوٹ
ایوان فنکارحیدرآباداورہفت روزہ’’گواہ‘‘کے زیراہتمام31جنوری جمعہ کو6:30بجے شام اردوہال حمایت نگرمیں پروفیسرفاطمہ بیگم پروین سابق وائس پرنسپل اردوآرٹس کالج وسابق صدرشعبہ اردوجامعہ عثمانیہ کی تہنیتی تقرب مقررہے۔جناب محمدعبدالرحیم خان صدارت کریں گے۔پروفیسرکے پرتاب ریڈی۔پروفیسرایس اے شکور،پروفیسریوسف سرمست،پروفیسرعقیل ہاشمی،پروفیسرمجیدبیدار،پروفیسروہاب قیصر،پروفیسرمظفرنگر شہ میری،پروفیسرتاتارخان،پروفیسرعطیہ سلطانہ،پروفیسرشوکت حیات،ڈاکٹرنسیم الدین فریس،ڈاکٹرآمنہ تحسین،ڈاکٹرمیمونہ وحید،محترمہ قمرجمالی،محترمہ لکشمی دیوی راج بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت گے۔ڈاکٹرعسکری صفدر،ڈاکٹرسعدیہ جاوید،ڈاکٹر محمدناظم علی،جناب مصطفی علی سروری،ڈاکٹرحمیدہ سعید،داکٹرگل رعنامہمان مقررین ہوں گے۔جناب فاضل حسین پرویزخیرمقدمی کلمات اداکریں گے۔جناب محبوب خان اصغرتعارف پیش کریں گے۔جناب محمدنذیراحمدکلمات تشکراداکریں گے۔ڈاکٹرجاویدکمال نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔بعدجلسہ تہنیت مزاحیہ مشاعرہ منعقدہوگا۔جناب محمدقمرالدین صدارت کریں گے۔جناب محمدمرتضی علی فاروقی مہمان خصوصی ہو ں گے۔شعراء جناب شاہ عدیلی،جناب فریدسحر،جناب سرداراثر،جناب معین امربمبوم۔جناب وحیدپاشاہ قادری کلام سنائیں گے۔جناب محبوب خاں اصغرمشاعرہ کی نظامت کریں گے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں