نوجوانوں کیلیے صلاحیت فروغ نصاب - ریاستوں میں بھی نافذ ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

نوجوانوں کیلیے صلاحیت فروغ نصاب - ریاستوں میں بھی نافذ ہوگا

ملک میں ماہر انسانی وسائل کا بڑاگروپ تیار کرنے کے منصوبہ کے تحت پیش نیشنل ووکیشنل ایجوکیشن کوالیفیکیشن فریم ورک(این وی ای کیو ایف) کے زیر اہتمام مختلف ریاستوں میں اسکولی سطح سے اہلیت فروغ مشن شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد اسکولی تعلیم کے بعد نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت نویں سے 12 ویں درجہ میں پڑھانے کیلئے جن پروفیشنل نصافیوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں خردہ کاروبار، انفارمیشن ٹکنالوجی، ڈیفنس، آٹو موبائل، بینکنگ، بیمہ، سیاحت، ماس میڈیا، میڈیا پروڈکشن، ہیلتھ، موسیقی، ڈیزائن وغیرہ موضوع شامل ہیں۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں کو پروفیشنل تعلیم فراہم کرنے میں مدد کیلئے کئی کورسوں کو پینل میں شامل کیا ہے۔ اترپردیش سرکاری کے انفارمیشن ڈائرکٹر این کے تیواری نے کہاکہ ریاستی سرکار نے اترپردیش صلاحیت فروغ مشن تیار کیا ہے جس کے ذریعہ 8 ویں پاس نوجوانوں کو صلاحیت کے فروغ کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس کے تحت کمزور اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کے علاوہ اقلیتوں اور خواتین کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ابتدائی سطح پر نوکری حاصل کرسکیں۔ بہارسرکار نے بھی صلاحیت کے فروغ کا مشن شروع کیا ہے اور 2016-17 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو تربیت دینے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اس کے تحت 20 یونیورسٹیوں کو سینٹر آف ایکسلینس کا درجہ دیا جائے گا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش، ہریانہ، مغربی بنگال وغیرہ نے بھی صلاحیت فروغ مشن کے تحت 9 ویں درجہ سے پروفیشنل نصاب شروع کیا کرنے کی پہل کی ہے۔ سرکار کو امید ہے کہ این وی وی ای کیو ایف پر عمل کرنے سے 2020 تک ملک میں ماہر فروغ انسانی وسائل کا گروپ تیار ہوجائے گا۔ سی بی ایس ای کے افسر نے حالانکہ واضح کیا کہ پروفیشنل نصاب کو اسی سیشن سے نافذ کرنے کی اسکول کی مجبوری نہیں ہوگی اور خواہش مند اسکول این وی ای کیو ایف کے تحت 9 ویں درجہ سے صلاحیت فروغ نصاب نافذ کرسکتے ہیں۔

Govt to implement national vocational education qualification framework

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں