یکم جنوری کو حیدرآباد میں 74 ویں کل ہند صنعتی نمائش 2014 کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-01

یکم جنوری کو حیدرآباد میں 74 ویں کل ہند صنعتی نمائش 2014 کا افتتاح

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات پونالا لکشمیا کل یکم جنوری کو 74 ویں کل ہند صنعتی نمائش 2014 کا افتتاح انجام دیں گے۔ اس بات کا اطلاع آج ریاستی وزیر پنچایت راج و صدر نمائش سوسائٹی کے جانا ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہاکہ نمائش سوسائٹی اور اس کی قریبی تنظیم عثمانیہ گریجویشن اسوسی ایشن کے نمائندے گذشتہ 70 سال سے تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نمائش سوسائٹی کو کل ہند صنعتی نمائش سے جو فنڈ حاصل ہوتا ہے اس فنڈ سے 18 تعلیمی ادارے بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کیلے تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ نمائش میں تقریباً 2500 اسٹالس لگائے جائیں گے جن میں ریاستی اور مرکزی حکومت کے محکموں، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ، کارپوریٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اسٹالس شامل ہیں۔ان میں حیدرآباد میٹرو ریل، آر بی آئی، ایس بی ایچ، آندھرا بینک، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا اور دیگر ادارے قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کل ہند صنعتی نمائش کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس کے عملے کے علاوہ 200 والینٹرس اور فائر سرویس کے ارکان کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ نمائش سوسائٹی نے ریاست کی تقسیم کے مسئلہ پر عوام کے ایک طبقہ کی بڑھتی ہوئی برہمی کے پیش نظر موثر سکیورٹی انتظامات روبہ عمل لائے۔ نمائش سوسائٹی نے تاہم یہ نہیں کہا کہ ریاست کی تقسیم کا اثر 46 روزہ پروگرام پر پڑسکتا ہے۔ اس کے باوجود ہم نے چوکس رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام میں اعتماد بحال رکھا جاسکے۔ نمائش سوسائٹی کے اعزازی سکریٹری اشوین مارگم نے بتایاکہ 25 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ تاریکی میں کام کرنے والے کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کیمرے 24گھنٹے نمائش گراونڈ پر نظر رکھیں گے۔ حکام نے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈس بھی نصب کئے ہیں تاکہ اشرار پر نظر رکھی جاسکے۔ باب الداخلوں پر 15 ڈور فریم میٹل ڈیٹکٹرس نصب کئے گئے ہیں،جب کہ سکیورٹی جوانوں کے ہاتھوں میں 25 دستی ڈیٹکٹرس ہوں گے۔ ڈاگ اسکواڈ کو بھی تیار رکھا جائے گا۔ اس مرتبہ نمائش میں چند نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔ ان میں حیدرآباد میٹرول ریل کا ایک ماڈل کوچ بھی شامل ہے۔ اجنتا گیٹ کے روبرو میٹررول کا ایک اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔ دو پلیٹ فارمس ہوں گے جن کے درمیان ایک میٹرول ریل کوچ کھڑا کیا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی میٹرو کا تاثر پیش کیا جاسکے۔ میٹرو ریل کے اسٹالس سے پراجکٹ کی تمام تفصیلات بشمول ایلویٹیڈ ریل اور مختلف روٹس کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔ داخل ہفیس تمام دنوں کے دوران بچوں اور بڑوں کیلئے 20 روپئے مقرر کی ئی ہے، جب کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو مفت داخلہ رہے گا۔ نمائش سوسائٹی نے 7 جنوری کو خواتین اور 31 جنوری کو بچوں کا دن مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال 73 ویں کل ہند نمائش کے ذریعہ نمائش سوسائٹی کو10 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی۔ امید ہے کہ اس سال آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال پر بتایاکہ نمائش سوسائٹی نے ریاستی وزیر پونا لا لکشمیا کو نمائش کے افتتاح کیلئے مدعو کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں اعزازی سکریٹری نمائش سوسائٹی اشوین مارگم، کنوینر یاسر عرفات، اڈوائزر پی ہری ناتھ ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔

74th all India industrial exhibition inauguration on Jan.1st

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں