بنگلور کے شہریوں کے لیے اب بائک ایمبولنس کی سہولت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

بنگلور کے شہریوں کے لیے اب بائک ایمبولنس کی سہولت

مریضوں کو فوری علاج کیلئے اسپتال لے جانے والے ایمبولنس بھی ٹرافک جام کے مسئلہ میں پھنس جاتے ہیں یہ عام بات ہے ۔ اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ریاستی حکومت نے ایک متبادل راستہ دھونڈ نکال لیا ہے ۔ ملک بھر میں پہلی مرتبہ بنگلور شہر میں بائک ایمبولنس سروس شروع کئے جاننے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ دن بدن بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد کی وجہ سے بنگلور ششہر میں ٹرافک جام کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے ۔ ایمر جنسی حالات میں ایمبو لنس کو بھی سڑکوں پر دوڑانا بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ اس لئے ریاستی حکومت کے محکمہ صحت نے ٹرافک جام کے مسئلہ کے ماجود بہ آسانی مریض کو اسپتال لے جانے کیلئے بائک ایمبولنس نامی متبادل راستہ دھونڈ نکالا ہے ۔ اس بائک ایمبولنس سرویس کو ابھی شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ مگر یہ بائک ایمبولنس کس طرح رہے گا اس کا ماڈل فی الحال تیار کیا گیا ہے ۔ بجاج کمپنی کی طرف سے بنائے گئے اس بائک ایمبولنس کے ماڈل کو شہر میں گذشتہ روز ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبودیوٹی قادر نے نمائش کی ۔ اس بائک ایمبولنس کے بارے میں تفصیلات بناتے ہوئے محکمہ صحت کے چیف سکریٹری مدن گوپال نے کہا کہ بنگلور شہر کیلئے ہی خصوصی طور پر بائک ایمبولنس سروس شروع کئے جانے کے بارے میں غور کیاجارہا ہے ۔ اس کے تحت فی الحال اس کا ماڈل تیار کیا گیا ہے ۔ اس بارے میں تفصیلی بات چیت کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ حادثات میں شدید طور پر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال لے جانے کیلئے بائک ایمبو لنس سروس شروع کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے اس بائک کو چلانے کیلئے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ فرسٹ ایڈ کی تمام ترسہولتوں کو اس میں رکھا جائے گا ۔ سٹی ہیلتھ میشن کے تحت یہ سرویس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بائک ایمبولنس ابھی ٹیسٹ کے مرحلے میں ہے ۔ بجاج کمپنی والوں نے ماڈل بائک ایمبولنس فراہم کیا ہے ۔ اس کی اچھائیوں اور برائیوں کے بارے میں تفصیلی بحث کئے جانے کے بعد ہی محکمہ صحت اس کیلئے منظوری دے گا ۔

motorcycle Ambulance service to Bangalore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں