ایران جنیوا-II میں شرکت کا حق نہیں رکھتا - سعودی عرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

ایران جنیوا-II میں شرکت کا حق نہیں رکھتا - سعودی عرب

ریاض
(ایجنسیاں۔پی ٹی آئی۔اے ایف پی)
اقوام متحدہ کی طرف سے ایران کوجنیواIIمیں شرکت کی دعوت ملنے پرسعودی عرب نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ\'\'ایران اس امن کانفرنس میں شرکت کاحق نہیں رکھتا،صرف اسی ملک کوشرکت کی دعوت دی جاسکتی ہے جوعبوری حکومت کی حامی ہو۔سعودی بیان میں کہاگیاہے کہ\'\'ایرانے شام میں عبوری حکومت کے لیے کبھی آوازبلندنہیں کی ہے،جبکہ اس کے فوجی بشارالاسدکی طرف سے لڑرہے ہیں۔\'\'واضح رہے اس سے پہلے شامی اپوزیشن بھی ایران کی جنیواٹومیں امکانی شرکت کے خلاف سخت موقف سامنے لاچکی ہے۔ایران کودعوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کے دوران دی ہے،تاہم اس دعوت پرشامی اپوزیشن اورعرب دنیایں سخت ردعمل سامنے آیاہے۔پیرکے روزسعودی عرب کی طرف سے باضاطہ بیان جاری کرکے ایران کی جنیواٹو میں امکانی شرکت کی مذمت کی گئی ہے۔امریکہ نے بھی مطالبہ کیاہے کہ بان کیمون کوایران کودی گئی دعوت واپس لے لینی چاہیے۔ایران کے اس وعدہ کے بعدکہ وہ اقوام متحدہ میں اس ہفتہ منعقد ہونے والی شام امن کانفر نس میں\'\'مثبت اورتعمیری رول اداکرے گا\'\'اقوام متحدہ نے ایران کوان ہم مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن شام کی اپوزیشن نے اچانک قدم اٹھاتے ہوئے اس کانفرنس میں اپنی شرکت معطل کرنے کااعلان کیاہے۔اورامریکہ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے محتاط رہنے کاانتباہ دیاہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں کل شام عجلت میں طلب کردہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون نے کہاکہ انہیں\'\'پورایقین\'\'ہے کہ ایران کو\'\'شام کے بحران کے تصفیہ کاحصہ بننے کی ضرورت ہے اوروہ(بان کیمون)،شام میں جنگ/تصادم کے خاتمہ کی اس\'\'انتہائی اہم\'\'کوشش کی کامیابی کے لئے\'\'تابحدامکان بہترین فضاپیداکرنے کی جدوجہدکررہے ہیں\'\'۔بان کیمون نے بتایاکہ انہوں نے حال ہی میں وزیرخارجہ ایران جوادظریف کے ساتھ\'\'تفصیلی\'\'بات چیت کی ہے اورظریف نے بات چیت کے مقصدسے اتفاق کیاہے اوریہ مقصدیہ ہے کہ باہمی رضامندی سے(شام میں)ایک عبوری حکمراں مجلس تشکیل دی جائے جومکمل عاملانہ اختیارات کی حامل ہو۔\'\'اسی بنیادپروزیرخارجہ ایران جوادظریف نے یہ عہدکیاہے کہ جنیوا۔IIکانفرنس چہارشنبہ22جنوری سے مانٹرکس(سوئزرلینڈ)میں شروع ہونے والی ہے۔بان کیمون نے بتایاکہ ظریف نے انہیں یقین دلایاہے کہ\'\'ایران کی دانست میں بات چیت کی بنیاد30جون2012کوجاری کردہ جنیوااعلامیہ بشمول ایک لائحہ عمل کومکمل طورپرروبہ عمل لاناہے\'\'۔\'\'اس لئے میں (بان کیمون)نے اس کانفرنس کے کنوینراورمیزبان کی حیثیت سے ایران کوان مذاکرات میں شرکت کی دعوت جاری کرنے کافیصلہ کیاہے\'\'۔سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اعلان کے بعدشامی اپوزیشن نے ایک ٹوئٹرپیام میں کہاہے کہ جب تک ایران کودی گئی دعوت سے دستبرداری اختیارنہیں کی جاتی،شام کی اپوزیشن،اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔ٹوئٹرپیام میں کہاگیاہے کہ\'\'شام کے اتحاد(اپوزیشن)کااعلان ہے کہ وہ جنیوا۔IIکانفرنس سے دستبردارہوجائے گاتاآنکہ بان کیمون،ایران کودی گئی دعوت واپس نہ لے لیں\'\'شامی اپوزیشن اتحادکے ترجمان ایل صفی نے ایک ٹوئٹرپیام میں یہ بات بتائی۔اسی دوران امریکہ نے بھی فکرمندی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ ایران کوبان کیمون کی دعوت کو\'\'ایک مشروط دعوت سمجھتاہے جوایران کے اس واضح اوربرسرعام تائیدکے بعددی گئی ہے کہ وہ(ایران)جنیوااعلامیہ کی مکمل عمل آوری کی حمایت کرے گا۔اس اعلامیہ میں باہمی رضامندی سے ایک عبوری حکمراں ادارہ(گورننگ باڈی)کاقیام شامل ہے جس کومکمل عاملانہ اختیارات حاصل ہوں\'\'۔یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگاکہ ایران نے قبل ازیں30جون2012کوجنیوامیں بڑی طاقتوں کامنظورکردہ اعلامیہ قبول کرنے سے انکارکردیاتھا۔
Saudi Arabia Rejects Iran's Participation in Geneva-II

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں