خانگی شعبہ میں سعودی ملازمین کی تعداد دوگنی ہو گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

خانگی شعبہ میں سعودی ملازمین کی تعداد دوگنی ہو گئی

ریاض
(رائٹر)
سعودی عرب نے بے روزگاری کے دیرینہ مسئلہ سے نمٹنے کے لئے متعارف کردہ وسیع اصلاحات کے تحت اقدامات کرتے ہوئے خانگی کمپنیوں میں اپنے شہریوں کی تعدادکودوگناکردیاہے۔وزیرلیبرعادل الفقیہ نے آج یہ بات بتائی۔پالیسی سازوں کواندیشہ ہے کہ مقامی ملازمین پیداواری صلاحیت کامظاہرہ کرنے میں ناکام ہوجائیں تومملکت کی مستقبل کی آمدنی میں کمی آئے گی۔خیال رہے کہ2011ء میں عرب شورشوں کے دوران سعودی عرب میں کوئی قابل لحاظ مظاہرے نہیں ہوئے لیکن سعودی حکام اس حقیقت سے باخبرہیں کہ پڑوسی ملکوں میں بدامنی میں بے روزگاری کا رول رہاہے اوروہ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی استحکام کوطویل معیادی خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔وزیرموصوف نے ریاض میں ایک کانفرنس میں کہا\'\'فی الحال خانگی شعبہ میں1.5ملین روزگارموجودہے۔جو30ماہ قبل موجودشرح سے101فیصدبتائی گئی ہے تاہم ماہرین معاشیات کااندازہ ہے کہ کام کی عمرکے حامل صرف30تا40فیصدافرادملازمتیں رکھتے ہیں یاسرگرمی سے کام کرناچاہتے ہیں۔اس دوران سعودی وزارت محنت وافرادی قوت نے غیرملکی شہریوں کے مملکت میں قیام کی مدت4سال سے گھٹاکرکے دوسال کرنے پرغورشروع کیاہے۔العربیہ کے مطابق غیرملکی شہریوں کی ملازمت کی درجہ بندیوں کے لئے وضع کردہ طریقہ کارمیں بھی تبدیلی پرغورکیاجارہاہے جس کے بعد کسی بھی غیرملکی کوکفیل کی اجازت کے بغیرمرضی سے ملازمت تبدیل کرنے یاکسی نئی جگہ کام کرنے کی سہولت ہوگی۔یوں کوئی بھی غیر ملکی اپنے\'\'یلواسکیل\'\'کو\'\'گرین اسکیل\'\'یا\'\'پلاٹینیم\'\'اسکیل میں تبدیل کرانے کاحق حاصل کرلے گا،جس کے بعدوہ غیرمشروط طورپراپنے کام کی نوعیت اورادارہ تبدیل کرنے کامجازہوگا۔تاہم اس کی مدت ملازمت چارکے بجائے صرف دوسال ہوگی۔رپورٹ کے مطابق کسی بھی غیرملکی شخض کے مملکت میں قیام کی مدت کاآغازملازمت کے لیے لائسنس کی تاریخ اجراء سے ہوگا،چاہے اس کے بعدوہ(غیرملکی)جتنے اداروں میں چاہے کام کرے۔دوسالہ قیام کی مدت کے معاہدے کی ہرچھ ماہ بعدتوثیق کرائی جائے گی\'\'زرداسکیل\'\'کے حامل غیرملکی ملازمین کووزارت لیبرکی جانب سے کسی قسم کی اضافی سروس مہیانہیں کی جائے گی اورنہ ہی اس کے\'\'ورکنگ لائسنس\'\'کی تجدیدہوگی تاہم گرین اسکیل کے حامل غیرملکی ملازمین ہردوسال بعداپنی مدت ملازمت میں مزیددوسال کی توسیع کراسکیں گے بشرطیکہ ان کاعرصہ قیام چھ سال سے کم ہو۔اگروہ6سال تک قیام کرچکے ہوں تووہ مزیدتوسیع نہیں کراسکیں گے۔
Saudi Arabia says number of citizens in private sector doubled in 30 months

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں