ارونا بہوگنا - نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد کی نئی ڈائرکٹر
مرکزی حکومت نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار ارونا بہوگنا کو حیدر آباد میں قائم نیشنل پولیس اکیڈیمی کا نیا سر براہ مقرر کیا ہے ۔ یہ اکیڈیمی ملک بھر کے آئی پی ایس عہدیداروں کے لیے مادر عملی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس طرح ارونا بہوگنا جو 1979بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار ہیں ، اکیڈیمی ،سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی ) کے ذریعہ آل انڈیا سیول سرویسس امتحان میں کامیابی اور تقرارت کے بعد اکیڈیمی میں آئی پی ایس عہدیداروں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ 56سالہ بہوگنا کا تعلق آندھرا پردیش کیڈر سے ہے ۔ وہ سر دست سی آر پی ایف کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ پر نئی دہلی میں ہیڈ کوارٹرس پر تعینات تھیں ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زیر قیادت کا بینہ کی تقرراتی کمیٹی نے حال ہی میں اس سلسلہ میں احکام جاری کیے تھے ۔ ارونابہو گنا ماضی میں کئی اہم وکلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ سی آر پی ایف میں اسپیشل ڈائر کٹر جنرل کے عہدہ پر بھی وہ پہلی خاتون تھیں ۔ ملک کی سب سے بڑی نیم فوجی فورس میں،جو 3لاکھ جوانوں پر مشتمل ہے ، ڈائر کٹر جنرل کے بعد ان کا ہی عہدہ تھا ۔ گذشتہ سال نومبرمیں سبھاش گوسوامی کے انڈوتبتن بارڈ ر پولیس کے ڈائر کٹر جنرل کی حیثیت سے تبادلہ کے بعد نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا تھا ۔ اعلی وممتاز پولیس عہدیدار جیسے شنکر سین ، تریناتھ مشر ا اور کے وجئے کمار قبل ازیں نیشنل پولیس اکیڈیمی کی کمان سنبھال چکے ہیں ۔ ارونا بہوگنا جب اکیڈیمی کی سربراہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیں گی تو وہ اس ادارہ کی اٹھارہویں باس ہوں گی ۔ وہ فروری 2017تک اس عہدہ پر بر قرار رہیں گی ،جب کہ اسی سال وہ وظیفہ حسن خدمت پر سبکدووش ہوجائیں گی ۔
National Police Academy gets first woman Director - Aruna Bahuguna

گفتگو میں شامل ہوں