چارلسٹن (مغربی ورجینیا )
(رائٹر)
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ریاست مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے جہاں کیمیائی اخراج کے باعث اسکول اور کاروبار بند کردئیے گئے اور تقریبا 3لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ مغربی ور جینیا کے ریاستی دار الحکومت چارلسٹن کے دریائے ایلک میں کیمیائی اخراج کے باعث شہر کو پانی کی ترسیل دو دن سے بند کردی گئی ہے ۔ مغربی روجینیا کے گورنر ایرل رے ٹامبلن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دریائے ایلک میں صنعت سازی میں استعمال ہونے والا مہلک کیمیکل میتھا ئیل سائیکلوہیکسین میتھانول کو تقریبا 5ہزار گیا لن دریائے ایلک میں شامل ہوگیا ۔ امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ریاست مغربی ور جینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے جہاں کیمیائی اخراج کے باعث سکول اور کاروبار بند کردئیے گئے اور تقریبا 3لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ چار لسٹن اور قریبی علاقوں میں نل کے پانی ہنوز آلودہ ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ شہر یوں نے کیمیائی اجزاء کے پھیلنے کے سبب تیسرے دن بھی غسل اور پانی کا استعمال نہیں کرسکے ۔ گورنر ٹامبلن کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی کے تجزئیے سے معلوم ہوتا ہے کہ دریا میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے ۔ دوسری طرف گورنر ٹامبلن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ دریا میں کب تک کیمیکل ختم ہوسکے گا ۔
West Virginia Declares State Of Emergency After Coal Chemical Contaminates Drinking Water
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں