مذاکرات سے قبل ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی ناممکن - سری لنکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

مذاکرات سے قبل ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی ناممکن - سری لنکا

کولمبو
(پی ٹی آئی )
سری لنکا نے آج کہا کہ وہ زائد از 200ہندوستانی ماہی گیروں کو جسے وہ محروس رکھا ہے ہند۔ لنکا محکمہ سمکیات کے عہدیداروں کی بات چیت سے قبل جو نئی دہلی میں اس ہفتہ منعقد ہوگی رہا نہیں کرے گا ۔ سری لنکا کی وزیر سمکیات رجیتا سینار تنے مجوزہ بات چیت کے سلسلہ میں منگل کو نئی دہلی پہنچیں گی ۔ انہوں کہا کہ اجلاس سے قبل کسی ہندوستانی ماہی گیر کی رہائی نہیں ہوگی ۔ ایک دن قبل چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا نے خوشگوار ماحول بنانے کے ضمن میں ٹاملناڈو کی جیلوں میں محروس 179سری لنکا ماہی گیروں کو رہا کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ سینا رتنے اور سری لنکا کے وزارت قانون ،بحریہ اور وزارت خارجہ کے عہدیدار وزیر زراعت شرد پوار جو سمکیات کا قلمدان بھی رکھتے ہیں سے ملاقات کریں گے ۔ سینا رتنے نے کہا کہ ہم مسئلہ کے حل کیلئے غور کر رہے ہیں ،جہاں دونوں فریقین کے تمام محروس ماہی گیروں کو یکے بعد دیگرے رہا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ سری لنکا 14جنوری کو باہمی بات چیت سے قببل ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردے کیونکہ 14جنوری ٹامل باشندوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن پونگل تہوار منایا جاتا ہے جیہ للیتا نے کہا کہ مرکز نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ سری لنکا 13جنوری سے ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے لیے اقدامات کرے گا اور ہندوستان سے بھی اسی طرح کے جذبہ کا اظہار کرنے کی خواہش کی ہے ۔ سینارتنے نے کہا کہ جیہ للیتا کے احکام نئی دہلی کی جانب سے انہیں مدعو کئے جانے کے بارے میں مطلع کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں ۔ وزارت سمکیات کے مطابق تقریبا 288ہندوستانی سری لنکا کی تحویل میں ہیں ۔ ان پر لنکائی بحری حدود میں ماہی گیری کرنے کا الزام ہے جب کہ ہندوستان میں 212سری لنکا ماہی گیر مقید ہیں ۔ سینار تنے نے کہا کہ ان کی جانب سے ہندوستان کے عہدیداروں سے ہندوستانیوں کی جانب سے سری لنکا کے سمندری علاقہ میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کے معاملہ کو موضع بحث بنایا جائے گا جس کے نتیجہ میں ہندوستانیوں کی جانب سے سری لنکا کے آبی حدود میں ماہی گیری سے ملک کو معاشی طور پر نقصان ہورہا ہے ۔
Release of Indian Fishermen Only After Talks: Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں