واشنگٹن
(رائٹر)
امریکی فضائیہ نے اپنے ایسے34عہدیداروں کوامتحان میں نقل نویسی کے الزامات کے بعدمعطل کردیاہے جن کی ذمہ داریوں میں ضرورت پڑنے پرایٹمی میزائل داغنابھی شامل ہے۔یوایس ایرفورس کے مطابق یہ افرادصلاحیتوں کی جانچ کے دوران دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے اوران میں سیکن لیفٹینٹ سے لے کرکیپٹن کے عہدے تک کے عہدیدارشامل ہیں۔فضائیہ نے کہاکہ ان میں سے بعض افرادمعمول کے امتحانات کے نتائج دیگرافرادکوبذریعہ ٹیکسٹ پیغام بھیج رہے تھے جبکہ کچھ نے اس بارے میں علم ہونے کے باوجودحکام کومطلع نہیں کیا۔نقل نویسی کے یہ الزامات فضائی اڈوں پرتعینات عہدیداروں کے منشیات کے استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے دوران سامنے آئے۔یہ34عہدیدارمہم اسٹورم کے فضائی اڈے پرتعینات تھے اورالزامات سامنے آنے کے بعدان کی سکیوریٹی کلےئرنس ختم کردی گئی۔حکام نے کہاکہ اب میزائل چلانے والی پوری ٹیم کے امتحانات دوبارہ لئے جائیں گے۔امریکی فضائیہ کی وزیرڈبیوارلی جیمس نے کہاکہ یہ بالکل ناقابل قبول رویہ ہے تاہم انہوں نے کہاکہ ملک کے جوہری پروگرام کی سکیوریٹی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ان کے مطابق میں چاہتی ہوں کہ آپ جان لیں کہ یہ ہمارے جوہری مشن کی نہیں بلکہ چندفضائی عہدیداروں کی ناکامی تھی۔امریکی فضائیہ اورجوہری میزائلوں کی ٹیم گذشتہ کچھ عرصہ سے تنقیدوں کی زدمیں رہی ہے۔فضائیہ اس وقت بھی اپنے6اڈوں پرعہدیداروں کے منشیات کے استعمال کی تحقیقات کررہی ہے۔ان میں2اڈے ایسے ہیں جہاں سے جوہری میزائل چلائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ طویل فاصلہ تک نشانہ لگانے والے جوہری میزائلس کے انچارج امریکی جنرل،میجرجنرل مائیکل کیری کوبھی جولائی میں دورہ روس کے دوران برطرف کردیاگیاتھا۔ان کی برطرفی سے چنددن قبل امریکی بحریہ نے بھی جوہری فورس کے منتظم ایک ایڈمرل کوغیرقانونی قماربازی کے الزامات ثابت ہونے پربرطرف کردیاتھا۔
US nuclear launch officers suspended for 'cheating'
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں