امریکی سفارت خانہ کے اسکول پر حکومت ہند کی نگرانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

امریکی سفارت خانہ کے اسکول پر حکومت ہند کی نگرانی

امریکی سفارتخانہ کا اسکول ٹیکس قوانین اور بعض اسٹاف کے ویزا کو موقف کے تعلق سے مشتبہ خلاف ورزیوں کے باعث حکومت ہند کی نظر میں ہے۔ حکومت ہند کے نظریہ کے مطابق یہ ایک ادارہ جاتی دھوکہ ہے۔ یہ اسکول امریکہی سفارتخانہ سے متصل امریکی حکومت کی ملکیت والی اراضی پر واقع ہے جس میں 1500 طلباء زیر تعلیم جس میں تقریباً 500 کا تعلق امریکہ سے ہے۔ مابقی طلباء دیگر کئی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں جس میں مقامی طلباء بھی شامل ہیں۔ حکومت کے ذرائع نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ اسکول کے کئی ٹیچرس غیر قانونی طورپر کام کررہے ہیں اور وہ انہیں منظور کئے گئے ویزا کی خلاف ورزی کا بھی ارتکاب کیا ہے۔ حکومت ان خلاف ورزیوں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے اور اس خصوص میں کارروائی شروع کرنے کا امکان ہے۔ ہندوستان نے 1973ء میں اسکول کے 16ٹیچرس کو ٹیکس سے استثنیٰ کا موقف دیا تھا۔ تاہم حکومت کے پاس دستیاب اطلاعات کے مطابق اسکول میں مزید کئی ٹیچرس ہیں جو کام کررہے ہیں۔ مگر انہیں ٹیچرس کی طرح ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اسی دوران نیویارک ٹائمس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول میں ایسے نئے ٹیچرس جن کے شوہر بھی اسکول میں درس دیتے ہیں کیلئے بعض غیر ضروری رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ خاتون شریک حیات کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ ویزا کی درخواست میں پیشہ کے طورپر گھریلو خاتون تحریر کریں اور انہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں چاہئے کہ یہ ظاہر نہ کریں کہ وہ کام کررہی ہیں۔ ہندوستانی عہدیداروں کا جہاں تک تعلق ہے اس مشورہ کو غیر قانونی قرار دے رہے ہیں۔ نیوز رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے اسکول کے ملازمین کیلئے ٹیکس فری ویزا کی تعداد میں تحدیدات عائد کررہی ہیں۔

U.S. Embassy school in delhi monitoring

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں