واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ اورہندوستان کے مابین سفارتی تنازعہ مزید شدت اختیارکرگیاہے جیساکہ امریکی وزیرتوانائی ارنسٹ موینزنے نئی دہلی کاطے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدارکے مطابق وزیرتوانائی کواگلے ہفتے سے ہندوستانکادورہ کرناتھا۔ان کے دورہ متعلق نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔اس دورہ کے ملتوی ہونے کوہندوستان۔امریکہ تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں واشنگٹن کاسخت ترین ردعمل قراردیاجارہاہے۔نیویارک میں پچھلے ماہ ہندوستانی نائب سفارتکاردیویانی کھوبراگاڑے کواپنی گھریلوملازمہ کیلئے غلط دستاویزات اورغلط بیانی کے ذریعہ ویزاحاصل کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھاجس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔اسی دوران امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہاکہ دونوں ممالک کی باہمی رضامندی کے بعدمونیزکے دورہ کی تاریخ کودوبارہ قطعیت دی جائے گی۔ان کے مطابق ہند۔امریکہ توانائی رفاقت کاری اہمیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہاکہ واشنگٹن توانائی کے معاملہ پردونوں ممالک کے مابین مذاکرات کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ مونیزکادورہ ہند ایک ایسے وقت منسوخ ہواہے جب امریکی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیانیشادیشائی بیسوال نے بھی اپنادورہ ہند موخر کردیاہے۔وہ6جنوری کونئی دہلی پہنچے والی تھیں۔بارک اوبامااورہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ کے درمیان گزشتہ برس ستمبرمیں وائٹ ہاوس میں ہوئی ملاقات کے بعدمونیزکے دورہ کودونوں ممالک کیلئے نہایت اہم سمجھاجارہاتھا۔اوبامااورسنگھ نے اپنی ملاقات کے دوران توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون کی اہمیت کااعتراف کیاتھاجیساکہ یہ ہند۔امریکہ اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کاایک اہم ستون ہے۔واضح رہے کہ ہند۔امریکہ توانائی مذاکرات کاآغاز31مئی2005ء میں ہواتھاجس کامقصداس شعبہ میں تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔
U.S. Energy Secretary Ernest Moniz's trip to India postponed amid tensions over diplomat
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں