دنیا بھر میں کمزور نیوکلیر سیکوریٹی حامل ممالک میں ہندوستان کا شمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

دنیا بھر میں کمزور نیوکلیر سیکوریٹی حامل ممالک میں ہندوستان کا شمار

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
عالمی سطح پرکمزورنیوکلیرمٹیریل سیکوریٹی کے حامل ممالک کی فہرست میں ہندوستان کانمبراپنے2پڑوسی نیوکلیر ممالک پاکستان اورچین سے کم ہوگیاہے۔امریکہ میں قائم ایک ادارہ\'\'نیوکلیر تھریٹ انیشیٹیو\'\'(این ٹی آئی)نے اپنے سروے(2014)میں یہ بات بتائی۔مذکورہ ادارہ کانیوکلیرمٹیریلس سیکوریٹی انڈکس کل جاری کیاگیا۔25ممالک کی مذکورہ فہرست میں ہندوستان کانمبر23واں ہے۔100نشانات کے منجملہ ہندوستان کو41نشانات حاصل ہوئے جو2012کے اسکور(نشانات)سے ایک بڑھ کرہے۔چین نے64پوائنٹس حاصل کئے ہیں اورفہرست میں اس کانمبر20واں ہے۔پاکستان نے46پوائنٹس حاصل کئے ہیں اوروہ22ویں نمبر پرہے۔مذکورہ25ممالک کی فہرست،اُن ممالک کی ہے جوایک کیلوگرام یااس سے زیادہ کے نیوکلیرمٹیریل رکھتے ہیں۔این ٹی آئی نے کہاکہ ہندوستان کے موقف میں(ایک نمبرکی)بہتری آئی ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے نیوکلیرسیکوریٹی فنڈکے لئے ہندوستان کی یہ پہلی اعانت ہے۔(تاہم)\'\'بہ اعتبارمجموعی ہندوستان کااسکورکم ہے\'\'۔اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جوقواعہ کمزورہیں ان کورہنمایانہ خطوط تحریرکیاگیاہے جبکہ ان قواعہ کولوازم قراردیاجاناچاہئے تھا۔خارجی جوکھم کے عوامل جیسے بڑے پیمانہ پررشوت ستانی ہے۔اس سبب سیکوریٹی اقدامات پرعمل یاان کے نفاذ پراعتمادکی بیخ کنی ہوتی ہے۔اس جوکھم میں بھی اضافہ ہوتاہے کہ(غیردانستہ طورپر)عہدیدارنیوکلیرمٹریل کے سرقہ میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ہندوستان اورچین دونوں نے آئی اے ای اے نیوکلیرسیکوریٹی فنڈمیں اعانت کے ذریعہ2012سے اپنے اسکورمیں ایک پوائنٹ کااضافہ کیاہے۔جہاں تک سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی قراردادنمبر1540(متعلق بہ نیوکلیرسیکوریٹی مسائل)پرعمل آوری میں چین کے مقابلہ میں ہندوستان کااسکورزیادہ ہے۔ہندوستان کے حاصل کردہ41پوائنٹس کے مقابلہ میں پاکستان نے46 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔دونوں ہی مالک نے2012سے اپنے اسکورکوبہتربنایاہے۔جہاں تک بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی تکمیل کاتعلق ہے ہندوستان،تمام ممالک میں سرفہرست ہے۔ہندوستان نے فزیکل پروٹیکشن آف نیوکلیرمٹیریلس پرمعاہدہ اور2005میں اس معاہدہ میں ترمیم وینزبین الاقوامی کنونشن برائے انسدادنیوکلیردہشت گردی اقدامات پردستخط کی ہے اوران معاہدات کی توثیق کی ہے۔ہندوستان نے سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر1540پرعمل کے معاملہ میں بھی ممکنہ حدتک اعظم ترین نمبرات حاصل کئے ہیں۔این ٹی آئی نے سفارش کی ہے کہ ہندوستان داخلی خطرہ کوکم کرنے،نیوکلیرمٹیریلس پرکنٹرول اوران کاحساب کتاب رکھنے وینزمنتقلی کے دوران ان مٹیریلس کی فزیکل سیکوریٹی کے لئے اپنے قوانین وقواعدکومستحکم کرتے ہوئے اپنے نیوکلیرمٹیریل کی سیکوریٹی کے حالات کوبہتر بناسکتاہے۔
India ranks near bottom of nuclear material security index

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں