تبلیغی جماعت کے پشاور مرکز میں بم دھماکہ - 8 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

تبلیغی جماعت کے پشاور مرکز میں بم دھماکہ - 8 افراد ہلاک

پشاور
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواکے دارالحکومت پشاورمیں تبلیغی جماعت کے مرکزمیں جمعرات کی شب ایک زورداردھماکہ ہواہے،جس کے نتیجے میں8افرادجاں بحق اورپچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق تبلیغی مرکزمیں نماز مغرب کے وقت دھماکہ ہواہے۔اس وقت شب جمعہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے سیکڑوں افرادتبلیغی مرکزمیں موجودتھے۔بم دھماکے کے فوری بعدامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اورمرنے والوں کی نعشو ں اورزخمیوں کوپشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمدعارف نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اوربتایاہے کہ ان کے پاس51زخمیوں کولایاگیاہے۔ان میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جس کے پیش نظرہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے،تاہم پولیس حکام کاکہناہے کہ فوری طورپردھماکے کی نوعیت اورسبب کاپتہ نہیں چل سکاکہ آیایہ خودکش بم حملہ تھایاریاریموٹ کنٹرول کے ذریعے یہ دھماکہ کیاگیاہے۔ایک عینی شاہدکے مطابق مغرب کی فرض نماز کی ایک رکعت اداکی جاچکی تھی کہ اس دوران بم دھماکہ ہوگیا،جس میں بڑی تعدادمیں لوگ زخمی ہوگئے۔تبلیغی مرکزمیں شب جمعہ کے ہفتہ وارخصوصی اجتماع میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے تبلیغی جماعتیں آتی ہیں اوررات وہیں قیام کرتی ہیں۔پاکستان کے صدر،وزیراعظم اورمختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اس بم دھماکے کی مذمت کی ہے اوراس میں انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے
Blast at Peshawar Tablighi centre kills eight, injures 67

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں