روس بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

روس بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے تیار

ڈھاکہ
( پی ٹی آئی)
روس، بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے تیار ہے جس کی تشکیل کل عمل میں آئے گی۔ روسی وزرات خارجہ سے جاری ایک اعلامیہ میں وضاحت کی گئی کہ بنگلہ دیش میں جلد ہی قائم ہونے والی نئی حکومت کے ساتھ تعمیر شراکت داری کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اعلامیہ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ پر اظہار افسوس بھی کیا گیا۔ اعلامیہ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی کہ حکام اور اپوزیشن ، ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور استحکام کو یقینی بناتے وقت دستور کے دائرہ سے باہر قدم نہیں نکالیں گے۔ اعلامیہ ایسے حالات میں جاری ہوا ہے کہ مغربی ممالک نے بنگلہ دیش پارلیمانی انتخابات پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ امریکہ نے تو اس کے جائز درست اور قابل قبول ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ امریکہ نے ساتھ ہی ملک میں دوبارہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ وضاحت بھی کردی کہ انتخابات میں تمام جماعتوں کی شرکت و شمولیت ضروری ہے۔ روسی حمایت کا تیقن ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے کہ 5جنوری کو منعقدہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوامی لیگ زیر قیادت حکومت کل عہدہ اور رازداری حلف لے گی۔ اہم ترین اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی ) نے یہ کہتے ہوئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا کہ عوامی لیگ حکومت کے دوران شفافانہ و منصفانہ انتخابات نا ممکن نہیں۔ انہوں نے انتخابات کو موثر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ نومبر کو احتجاجی سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد سے تشدد کے دوران اب تک 160افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Russia ready to work with new Bangladesh govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں