واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
صدربارک اوبامانے اپنے موقف کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں اوربے دین افرادکامسکن ہے جہاں یکساں طورپرسب کاخیرمقدم ہوتاہے۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ملک کامذہبی تنوع ہی ثقافتی شیرازہ کومضبوط بناتاہے۔اوبامانے16جنوری کویوم مذہبی آزادی سے موسوم کرنے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف اس کااعلان کیابلکہ یہ بھی کہاکہ امریکہ میں ہرمذہب کے پیروکاروں کے علاوہ ان افرادکابھی استقبال ہے جوخداکے وجود منکراورملحدہیں۔ہم(امریکی)عیسائی،یہودی،ہندومسلم،بڈھسٹ اورسکھ ہونے کے علاوہ منکروموحدبھی ہیں۔مذہبی تنوع اورتکثیریت سے ہی ہماراشیرازہ ثقافت مضبوط ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ ہمارے اتحادمیں رنگ ونسل،مذہباورعقیدہ یانام ونسب کاکوئی عمل دخل نہیں۔ہماری مذہبی ونظریاتی رواداری،آزادی،مساوات وانصاف اورقوم کی حیثیت سے ہماری جہت کے تعین کاحق ہی ہمارے امریکی ہونے کی ضمانت ہے۔امریکہ فخرکے ساتھ ان اقوام کے شانہ بہ شانہ ہے جوفکرداعتمادکے ساتھ اپنے منتخب وپسندیدہ مذہب وعقیدہ پرعمل کرتے ہیں۔اوبامانے پراعتمادلہجہ اختیارکرتے ہوئے پورے جوش وخروس کے ساتھ کہاکہ مستقبل میں اوباماانتظامیہ اندرون ملک داقطاع عالم میں مذہبی آزادی میں فروغ کاپابندہوگا۔انہوں نے اقوام عالم سے مذہبی آزادی کوعالمی حق اورپرامن مستقبل،خوشحالی واستحکام کی کلیدتسلیم کرنے کی بھی درخواست کی۔
Religious diversity enriches our cultural fabric: Barack Obama
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں