دعوت دین کے لیے تشدد قرآنی تعلیمات کے مغائر - مبینہ خاطی کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

دعوت دین کے لیے تشدد قرآنی تعلیمات کے مغائر - مبینہ خاطی کا بیان

واشنگٹن
(اے ایف پی)
9/11کے مبینہ منصوبہ سازخالدشیخ محمدنے پہلی مرتبہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے صاف صاف الفاظ میں کہاہے کہ تبلیغ اسلام کے لیے تشددکاسہارالینا قرآنی تعلیمات کے مغائرہے۔امریکہ کے ویب سائٹ ہشنگٹن پوسٹ اوربرطانوی ٹی وی چینل فور پرخالدشیخ محمدکابیان کاری کیاگیاہے۔ 2009میں حکومت امریکہ نے انہیں دہشت گردی کے الزام پرخاطی قراردیاتھا۔9/11کے حملوں میں5افرادکو موردالزام ٹھہرایاگیاہے اوراس سانحہ میں3ہزارافرادہلاک ہوئے تھے۔2006سے تاحال خالدمحمدشیخ کیوباکی گوانتاناموبے کی جیل میں زیرحراست ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں سابقہ موقف سے انحراف کرتے ہوئے کہاہے کہ دعوت دین کے لیے تشددکااستعمال ممنوع ہے۔36صفحات پرمشتمل دستاویزمیں انہوں نے ججوں،وکیلوں،قانونی ماہرین اورعدالت کے تمام حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔خالدشیخ محمدنے کہاکہ یہ میرادینی فریضہ ہے کہ میں آپ کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کروں۔میرایقین ہے کہ آپ لوگ اب اسلام کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوجائیں گے۔آخرت کے دن اللہ تعالیٰ مجھ سے یہ دریافت کرے گاکہ آپ نے دیگر مذاہب کے لوگوں کواسلام کی دعوت قبول نہیں دی۔خالدشیخ نے کہاکہ اس وقت وہ بہت مطمئن ہے،اگرچہ کہ جسم محروس ہے،لیکن روح مکمل آزاداورمطمئن ہے۔انہیں نہ کسی بات کاغم ہے نہ ملال،نہ کوئی خواہش ہے نہ تمنا۔خالدشیخ رات دن عبادت الہی میں مصروف ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اللہ تعالیٰ سے وابستگی کے نتیجہ میں وہ دنیاومافیہاسے بے نیازہوگئے ہیں۔فوجی جج اوردفاعی وکلاء نے گذشتہ ماہ خالدشیخ محمدکے اس رازکی دستاویزکاافشاکیاہے۔
9/11 alleged mastermind says Qur'an "forbids" violence to spread Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں