پاکستان میں انسداد دہشت گردی فنڈ کا ناجائز استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

پاکستان میں انسداد دہشت گردی فنڈ کا ناجائز استعمال

(پی ٹی آئی)
پاکستانی وزارت داخلہ کے سابق عہدیداروں اورتحت کے محکموں کے ملازمین نے خفیہ انسداددہشت گردی فنڈکوغیرملکی دوروں کیلئے استعمال کیاہے۔میڈیانے اس کاانکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ اعلی عہدیداروں کے علاوہ قریبی رشتہ داروں کوبھی تحائف اسی فنڈسے پیش کئے گئے۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ مجموعی رقم کروڑوں روپیوں پرمشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق دستاویزات پرسرسری نظرڈالنے سے بھی یہ انکشاف ہوتاہے کہ نیشنل کرائسیس مینجمنٹ سیل کیلئے مختص خفیہ فنڈکاایک پیسہ بھی انسداددہشت گردی کیلئے استعمال میں نہیں آیا۔500ملین روپیوں پرمشتمل ایک خفیہ فنڈاین سی ایم سی کیلئے مختص کیاگیاتھا،جس کابیشترحصہ احباب واقارب کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تنخواہوں کے طورپراداکیاگیا۔ایسے افرادکو ہنگامی ملازمت عطاکی گئی تھی۔روزنامہ دی نیوزنے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ 480ملین روپیوں پرمشتمل خفیہ فنڈکاحساب کتاب آج تک نہیں ہواجوانٹلجنس بیوروکی جانب سے2008میں وزارت کے حوالہ کیاگیاتھا۔این سی این سی کے خفیہ فنڈسے عہدیداروں کوروزمرہ کے شخصی اخراجات(پاکٹ منی)کے طورپراداکیاگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سی رقم سے کپڑوں کی یاسلائی کیلئے درزی کے چارجس بھی اداکئے گئے۔سرکاری دستاویزات کے حوالہ سے اخبارنے بتایاکہ فی کس170روپئے ڈاک خرچ بھی اداکئے گئے۔سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے اس رپورٹ کومستردکرتے ہوئے اسے بے بنیادقراردیا۔رحمن ملک نے کہاکہ میں نے ایک وزیرکی حیثیت سے خفیہ فنڈکاایک پیسہ بھی اپنے استعمال میں نہیں لایااورکسی بھی وقت اس کاحساب کتاب لیاجاسکتاہے۔اگرمیرے خلاف یہ الزام ثابت ہوجائے تومیں ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبرداریوجاؤں گا۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ حکومتمیں شامل بعض طاقتورافرادنے سابق عہدیداروں بالخصوص میرے خلاف انتقامی مہم شروع کررکھی ہے۔طالبان کے خلاف میری مہم کے بعدسے اس میں اوربھی شدت آئی ہے۔انہوں نے اخباری اطلاع کومستردکرتے ہوئے کہاکہ اگرالزام ثابت ہوجائے تومیں پھانسی کیلئے بھی تیارہوں۔ایسی کارروائیاں صرف مجھے بدنام کرنے کے خیال سے کی جارہی ہیں۔
Pakistan counter-terror funds used for gifts: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں