علیحدہ تلنگانہ میں ماؤسٹ سرگرمیوں میں شدت کی اطلاعات مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

علیحدہ تلنگانہ میں ماؤسٹ سرگرمیوں میں شدت کی اطلاعات مسترد

خود سپرد ماوسٹ لیڈر جی وی کے پرساد عرف گوڈ سااوسنڈی نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد علاقہ میں نکسلائیٹس کی سر گرمیوں میں شدت پیدا ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرنیوالوں کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی جارہی ہیں ۔ ڈنڈا کرینا اسپیشل زونل کمیٹی کے سابقق ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو غیر درست بتایا اور کہا کہ مخالف تلنگانہ افراد جان بوجھ کر منفی ماحول پیدا پورکر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی اہلیہ سنتوشی مارکم کے ساتھ 7جنوری کو ریاست کی پولیس کر روبرو خود سپرد گی اختیار کی ۔ انہوں نے بتایاکہ ماوسٹوں کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ نظریاتی اختلافات اور خراب صحت کی وجہ سے انہوں نے تحریک کو چھوڑ دیا ۔ گذشتہ سال چھتیس گڑھ میں کانگریس قائدین کے قافلہ پر ہوئے حملہ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ اس کا حصہ نہیں تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ کی منصوبہ بندی اور عمل آوری سے متعلق ان سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی اور اس واقعہ سے ان کا راست کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز لبریشن گوریلا آرمی کے بعض ارکان نے اس حملہ کو انجام دیا ۔ اس سوال پر کہ کانگریس قائدین کی ہلاکتوں کو وہ حق بجانب سمجھتے ہیں، خود سپرد قائد نے کہاکہ جب تک میں پارٹی کے ساتھ تھا ، میری ذمہ داری اور کام پارٹی کی سرگرمیوں کا دفاع کرنا تھا ۔ اب میں ایسی کارروائیوں کو مختلف نظریہ سے دیکھتا ہوں ،تاہم انہوں نے کہا کہ خون خرابے کو روکنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو بھی سوچنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی آئی ماوسٹوں کا موقف ہے کہ اگر حکومت ان کی بعض شرائط کو تسلیم کرتی ہے اور ساز گار ماحول ہیدا کیا جاتا ہے تو مذکرات ہوسکتے ہیں ،تاہم فریقین کو اس مسئلہ کو آگے بڑھانا چاہئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ سی پی آئی ماوسٹ پارٹی عوامی مسائل پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہے ۔حالیہ عرصہ میں پارٹی میں بھرتی میں بھی کمی آئی ہے ۔

Creation of Telangana Will Not Fuel Naxalism: Ex-Maoist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں