PM's Modi comments laughable, says BJP
بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر وزیراعظم منموہن سنگھ نے تیسری معیاد کیلئے مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں شکست قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ منموہن سنگھ نے آج دن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نریندر مودی وزیراعظم بنتے ہیں تو یہ ملک کیلئے تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان ایسا وزیراعظم نہیں چاہتا۔ بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے کہاکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مودی نے اپنے دور میں گجرات کو ایک مثالی ریاست بنایا ہے۔ مودی کے بارے میں ایسا تبصرہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ 2002 ء میں جو واقعات پیش آئے تھے وہ افسوسناک ہیں لیکن جب خصوصی تحقیقاتی ٹیم اور عدالت نے مودی کو کلین چٹ دی ہے تو ایسا تبصرہ بدبختانہ اور قابل مذمت ہے۔ منموہن سنگھ کے اس اعلان پر کہ وہ تیسری معیاد کیلئے مقابلہ نہیں کریں گے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نے تیسری معیاد کو مسترد کردیا ہے۔ اس کا طلب یہی ہے کہ انہوں نے قومی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے حکومت کے دور میں معاشی ترقی بہتر تھی۔ اس وقت شرح ترقی 4.8فیصد تھی جو یوپی اے کے دور حکومت میں انتہائی نچلی سطح تک گھٹ گئی۔ انہوں نے ملک کو درپیش داخلی اور بیرونی سلامتی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کا تذکرہ نہ کرنے پر بھی وزیراعظم منموہن سنگھ کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ اقتدار کے دو مراکز نہیں ہوسکتے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں