مغربی بنگال میں مزید 13 پارلیمانی سیکریٹریز کا تقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

مغربی بنگال میں مزید 13 پارلیمانی سیکریٹریز کا تقرر

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج 13 پارلیمانی سکریٹریز کا تقرر کیا جو تمام حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی ہیں تاکہ وہ ترقیاتی کاموں پر تیز رفتار عمل آوری میں وزرا کی مدد کرسکیں۔ اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقدہ مختصر سی تقریب میں ممتا بنرجی نے پارلیمانی سکریٹریز کو عہدہ کا حلف دلایا۔ ریاستی چیف سکریٹری سنجے مترا نے ان کے مکتوبات تقرر پڑھ کر سنائے۔ تپن داس گپتا(لیبر)، نرمل ماجھی (برقی)، پولک رائے( ابتدائی تعلیم و مڈ ڈے میل)، شیل بھدرادتا( ہارٹی کلچر)، فردوسی بیگم (پنچایت)، فیروزہ بی بی (پنچایت و دیہی ترقی)، چاند محمد( افزائش مویشیان)، نیلیما ناگ (سماجی بہبود)، اجول پرامانک (پسماندہ طبقات کی بہبود)، سبھاشیش بتابیال (آبپاشی)، شنکردولی(آبپاشی ونہریں)، ولسن چھپرا ماری (قبائلی بہبود)، اور منیر الاسلام (بلدی امور) کو عہدہ کا حلف دلایاگیا۔ ممتا بنرجی نے ان محکموں کا بھی اعلان کیا جن میں وہ کام کریں گے۔ بعدازاں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کہراتے ہوئے ریاستی پارلیمانی وآئی ٹی سکریٹری پارتھا چٹرجی نے کہاکہ حکومت کے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے یہ تقررات کئے ہیں۔ ترنمول کانگریس2011 میں برسر اقتدار آئی تھی جس کے بعد اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ریاستی اسمبلی نے پارلیمانی سکریٹریز کے عہدوں کے قیام کا بل منظور کیا تھا تاکہ وہ ریاستی وزراء کی مدد کرسکیں اور انہیں مشورے دے سکیں۔ پنجاب، ہریانہ اور آسام جیسی ریاستوں کی تقلید کرتے ہوئے بنگال میں بھی اس پر عمل کیا گیا۔

13 more parliamentary secretaries appointed in West Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں