بلند شہر میں صوبہ کا پہلا ہائی ٹیک پولیس کنٹرول روم تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

بلند شہر میں صوبہ کا پہلا ہائی ٹیک پولیس کنٹرول روم تیار

کرائم کنٹرول اور بدمعاشوں کو پکڑنے کیلئے بلند شہر میں صوبہ کے پہلے پولیس کنٹرول روم کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اب بدمعاش واردات کے بعد فرار نہیں ہوسکیں گے، پولیس کی نظر میں ہونگے۔ ایس پی سٹی اجے کمار ساہنی( آئی پی ایس) نے بتایاکہ جمنا پورم میں قائم کئے گئے کنٹرول روم میں نصب 40 انچ کے مونیٹر پر ہیڈ کوارٹر، سکندرآباد اور خورجہ کے حساس علاقوں سمیٹ کلیدی جگہوں پر لگے 26 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ہروقت نظر رکھی جائے گی۔ وہیں فینٹم کانسٹلوں کو رائفل، پستول، وائر لیس سسٹم، جیکٹ بائیک، ہیلمیٹ اور جیپسی کاریں دے کر لیس کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کنٹرول رم میں ہیلپ لائن 100نمبر پر دی گئی اطلاع آٹو میٹک ریکارڈ ہوگی اور درج کی جائے گی درج کرتے ہی Enter کا بٹن دباتے ہی اطلاع چند سیکنڈ میں متعلقہ تھانہ دار، سرکل افسر اور ایڈیشنل ایس پی کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ ہیلپ لائن 100 کو ای پی بی ایکس باکس کے ذریعہ پانچ لائنوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ لائن مصروف نہ رہے ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایاکہ اگر کوئی شخص جھوٹی اطلاع دیتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور اطلاع ملنے کے بعد کوتاہی برتی گئی تو پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ضلع بھر میں کہیں بھی حادثہ یا واردات کی کوئی اطلاع اور تصاویر پولیس کو بھیجنے کیلئے عوام جدید موبائل فون کے پروگرام Whats app کے ذریعہ بھیج سکیں گے، جس کیلئے کنٹرول روم میں ایک ایل سی ڈی اور دو دیگر ایل سی ڈی نیو چینلز کے لئے نصب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ سسٹم ملک میں صرف آندھراپردیش میں استعمال میں لایا جارہا ہے۔ "Whats app" کا نمبر 8 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں وڑ رہی تقریباً6درجن فینٹم بائکوں، جپسی کاروں و پٹرولنگ کاروں میں جی پی ایس سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے کنٹرول روم میں ہی ان کی لوکیشن اور رفتار چند لمحات میں ہی معلوم ہوجائے گی۔ اب پولیس اہلکار و پولیس افسران اپنی موجودگی سے گمراہ نہیں کرسکیں گے۔ قابل غور ہے کہ صوبہ کے پہلے جدید ترین ہائی ٹیک ٹکنالوجی سے لیس کنٹرول روم کا افتتاح 8 جنوری کو ہوگا۔

bulandshahr gets hi-tech police control room ready

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں