اوباما نے وفاقی ججس کے عہدوں کیلیے تین ہندوستانیوں کو دوبارہ نامزد کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

اوباما نے وفاقی ججس کے عہدوں کیلیے تین ہندوستانیوں کو دوبارہ نامزد کیا

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکی صدربارک اوبامانے وفاقی ججس کے عہدوں کیلئے3ہندوستانی نژادافرادکودوبارہ نامزدکیاہے۔اوبامانے دوبارہ مزدکردہ اپنی تجاویزکل سینیٹ کوروانہ کی جن میں جملہ64افرادکے نام شامل ہیں۔3ہندوستانیوں میں ونس گردھاری چھابریا،منیش ایس شاہ اوراندراللوانی شامل ہیں۔چھابریاکوناردرن ضلع کیلیفورنیا،شاہ کوامریکی جج برائے ناردرن ضلع ایلی نوئس اوراندراکوامریکی ضلع جج برائے مساچوسٹس کیلئے دوبارہ نامزدکیاگیاہے۔چھابریااس وقت سٹی اٹارنی فارگورنمنٹ لٹیگیشن کے نائب کے طورپربرسرخدمت ہیں نیزسان فرانسسکوسٹی اٹارنی کے دفترمیں اپیلائٹ لٹیگیشن کے کوچیف بھی ہیں۔یہاں وہ2005ء سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔توثیق کئے جانے کی صورت میں چھابریا،کیلیفورنیامیں اولین جنوب ایشیائی آرٹیکلIIIجج اوریوایس ڈسٹرکٹ کورٹ آف ایسٹرن ڈسٹرکٹ کینٹکی میں چوتھے جنوبی ایشیائی شخص ہوں گے۔نیویارک میں پیداہوئے منیش شاہ اس وقت کریمنل ڈیویژن کے سربراہ کے طورپربرسرخدمت ہیں۔للوانی،بوسٹن میں لافرم سیگل رویٹمل میں پارٹنرکے طورپرکام کررہی ہیں۔توثیق کئے جانے پروہ پہلے سرکٹ میں اولین جنوبی ایشیائی جسٹس ہوں گی۔
Barack Obama re-nominates 3 Indian-Americans for federal judgeship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں