امریکہ میں تعینات رہ چکی ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبراگاڑے کے وکیل نے فرضی ویزامعاملہ میں عدالت سے مزیدوقت طلب کیاہے۔دفاقی مجسٹریٹ سارانیٹ برن کوارسال کردہ ایک خط میں وکیل ڈینیل آرشیک نے کہاکہ انہیں استغاثہ کے ساتھ بامعنی بات چیت کیلئے وقت چاہئے۔آرشیک نے خط لکھے جانے کی توثیق کی ہے لیکن اس معاملہ کاکیاحل نکل سکتاہے اس پرتبصرہ سے انکارکردیا۔اس معاملہ کی سماعت13جنوری کوہوگی۔آرشیک نے عدالت سے اسے12فروری تک کیلئے موخرکرنے کی درخواست کی ہے۔کھوبراگاڑے کوگزشتہ12دسمبرکواپنی گھریلوملازمہ کوکم تنخواہ دینے اورویزاکی درخواست میں جعلسازی کرکے اسے امریکہ لانے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔بہرحال ہندوستان میں پیداہوئے امریکی استغاثہ پریت بھرارانے یہاں ایک جج سے کہاکہ ان کادفتردیویانی کوایک ماہ کی مہلت دئیے جانے کے خلاف ہے۔آرشیک کی خواہش پرجواب دیتے ہوئے بھرارانے جج کولکھاکہ حکومت اس معاملہ میں ڈیڈلائن میں توسیع نہیں چاہتی۔یہاں تک کہ امریکی حکام نے کہاکہ وہ بھی اس معاملہ کی جس قدرجلدممکن ہوسکے یکسوئی کے خواہاں ہیں۔بھراراکے دفترکواس معاملہ میں39سالہ سفارتکارکی گرفتاری کے اندرون30دن الزامات داخل کرناضروری ہے۔کھوبراگاڑے کے وکیل نے اس معاملہ میں طے شدہ13جنوری کی تاریخ میں30دن کی توسیع کی اپیل کی ہے۔
Lawyer for Devyani Khobragade seeks delay in visa fraud case
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں