قومی اردو کونسل کا پونے میں دو روزہ تربیتی پروگرام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

قومی اردو کونسل کا پونے میں دو روزہ تربیتی پروگرام

کمپیوٹر ٹکنالوجی کے میدان میں کونسل کی خدمات قابلِ تحسین : منور پیر بھائی
قومی اردو کونسل کا پونے میں دو روزہ تربیتی پروگرام

29 جنوری 2014 کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی اور دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے دو روزہ تربیتی پروگرام برائے کمپیوٹر فیکلٹی آف اپلی کیشنز، بزنس اکاونٹنگ و ملٹی لنگول ڈی ٹی پی سینٹرز کا انعقاد ہائی ٹیک ہال، اعظم کیمپس میں کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں خصوصی طور پر جنوبی زون کی ریاستیں آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، کرناٹکا، کیرلہ، تامل ناڈو اور مہاراشٹر کے 45مراکز کے استاد حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اردو کونسل حکومت ہند کے محکمہ برائے انسانی ترقی وسائل کا ایک خودمختار اور فعال ادارہ ہے، جو اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور ہمہ جہت ترقی کے لیے ملکی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے۔ کونسل نے کئی سطحوں پرمختلف منصوبے اور اسکیمیں چلا رکھی ہیں جن میں خصوصی طور پر CABA-MDT اسکیم منفرد اہمیت کی حامل ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق 26 ریاستوں کے 203 اضلاع میں 467 سینٹرز کام کررہے ہیں۔ اس اسکیم کو زیادہ فعال اور متحرک بنانے کی غرض سے گزشتہ سال دو روزہ تعارفی پروگرام لکھنؤ میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں دور حاضر میں روز بروز ٹکنالوجی میں بدلتے رجحانات کو دیکھتے ہوئے کمپیوٹر فیکلٹیز کو موجودہ نصاب کے مطابق بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کی نشان دہی کئی گئی تھی۔ جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ انہی باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے زونل تربیتی پروگرام کرانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس دو روزہ فیکلٹی ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب منور پیر بھائی حاجی غلام محمد اعظم ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیرمین شامل ہوئے۔ جبکہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے محترمہ عابدہ انعامدارصاحبہ نے شرکت کی۔ ا س کے علاو ہ جناب دیپک واسن، محترمہ ممتاز پیربھائی صاحبہ موجود تھے۔ اس موقعے پر عابدہ انعامدار صاحبہ نے اپنے افتتا حی کلمات میں دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ اور اعظم کیمپس کی جانب سے تمام مہمانوں اور مختلف ریاستوں سے آئے فیکلٹیز کا والہانہ خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اعظم کیمپس کے ساتھ ساتھ قومی اردو کونسل کا جامع تعارف پیش کیا۔ انھوں نے کہا ٹکنالوجی کے اس عہد میں کمپیوٹر انفار میشن کا کلیدی رول ہے لہٰذا ہمیں اپنے بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ کام نیک نیتی اور جذبے سے کیا جانا چاہیے۔ ہماری تعلیم کامعیار ایسا ہو جس سے ہمارے بچے ASSESTS ہوں نہ کے LIABLITIES بنیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں منور پیر بھائی نے کہا کہ ٓاج کا عہد کمپیوٹر کا عہد ہے، زندگی کے ہر محاذ پر کمپیوٹر کی اہمیت بڑھ گئی ہے اس لیے طلبہ کو موا صلاتی اور اطلاعاتی پروگرام سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قومی اردو کونسل برائے فروغ اردو کی خدمات قابل تحسین ہیں، اس کے سربراہ خواجہ صاحب جدید ٹکنالوجی سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس تعلق سے جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر اب حقیقت میں تبدیل ہورہی ہے۔
جناب دیپک واسن پرنسپل سسٹم انالیسس نے فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے طلبہ کو ایمانداری اور نیک جذبے کے ساتھ تعلیم دینا ضروری ہے۔ آج کے مطالبے کو دھیان میں رکھ کر ہمیں ایسے نصاب کی ترتیب کی ضرورت ہے جس سے انڈسٹری اور ہمارے نصاب کے درمیان خلا نہ رہ جائے بلکہ اس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ریڈیفائن کی کیا جائے۔ اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر جناب فیروز عالم نے فیکلٹیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاق و چوبند رہنا چاہیے اور تقاضائے وقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ ٹکنالوجی سے بچوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ بچے اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں۔پروگرام میں شریک تمام فیکلٹیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس جانفشانی اور جذبے کا مظا ہرہ کر رہے ہیں، یقیناًقابل ستائش پہلو ہے اس جذبے کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں جناب محمد احمد، جناب محمد آصف صاحب، جناب انتخاب عالم،جناب احمد خاں،جناب قاسم انصاری، منیت و جتیندر کے علاوہ میڈیا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد اختر انصاری بھی موجود تھے۔

(رابطہ عامہ سیل)

NCPUL two-day training program in Pune

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں