ہندوستان کے مختلف بینکوں میں کھاتے کھولنے ایران کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

ہندوستان کے مختلف بینکوں میں کھاتے کھولنے ایران کی درخواست

ایران نے آج مرکزی وزارت فینانس اور ریز رو بینک آف انڈیا سے درکواست کی ہے کہ اسے ملک کے مختلف بینکوں میں کھاتے کھولنے کی اجازت دی جائے ، تاکہ دونوں ممالک درمیان تیل کے علاوہ دیگر تجارت کو فروغ دیا جاسکے ۔ سردست صرف یو کو بینک ہی ایران کو لین دین کی سہولیتں فراہم کر رہا ہے اور وہ بھی صرف تیل کی تجارت تک محدود ہے ۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر غلام رضا انصاری کے بموجب یو کو بینک صرف تیل کی تجارت سے متعلق لین دین کرتا ہے ۔ اس لیے خلیج فارس کا ملک کو اس ملک کے مختلف بینکوں میں کھاتے کھولنے کی اجازت دیائے ،تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر ساز سامان کی بہتر تجارت عمل میں لائی جاسکے ۔ غلام رضا انصاری فیڈیشن آف آندھرا پردیش چیمبر س آف کامسر اینڈ انڈسٹری میں ایک ارتباط پرگرام کے موقع پر وقت فارغ کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یو کو بینک کی اجارہ جاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،اس لیے ہم دیگر بینکوں کی مدد حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اس کے علاوہ تجارت کو مزید مسا بقتی بنانا بھی ہمارا مقصد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام یقیناًہندوستان اور ایران دونوں ممالک کے شہریوں کے مفاد میں ہوگا ۔ ہم ریزروبینک آف انڈیا سے اجازت طلب کریں گے تاکہ ہندوستان کے دیگر بینکوں سے بھی لین دین کا آغاز کرسکیں ۔یہ تجویز ریزروبینک کے علاوہ وزارت فینانس کا بھی بھیجی جا چکی ہے ۔ ہندوستان ،جولائی 2011سے ایران کو یورو کرنسی میں ادا ئیگیاں کر رہا ہے ، تاکہ ایران سے خریدے گئے تیل کے بقایہ جات پورے کیے جاسکیں ۔ ترکی کے شہر انقرہ کے بلک بینک کے ذریعہ 55فیصد ادا ئیگی کولکتہ میں واقع یو کو بینک میں ایرانی تیل کمپنی کے کھولے گئے کھاتے میں روپئے کے ذریعہ ادا کردی گئی ۔ ایران پر سخت تحدیدات کے نتیجہ میں گذشتہ سال 6فروری کو ترکی میں واقع بینک کے ذریعہ یوروادا ئیگیاں مسدود ہوگئی ہیں ، تاہم یو کو بینک کے ذریعہ روپئے میں ادا ئیگیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یو کو بینک کا کھاتہ صرف تیل کی تجارت تک محدود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل کے علاوہ بھی مزید سازوسامان کی تجارت کے ذریعہ تعلقات کومستحکم بنایا جا سکتا ہے اور ایران ملک کے مختلف بینکوں میں کھاتے کھولتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تجارت کو فروغ نہیں دینے متبادل راستوں کو تلاش کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صرف یو کو بینک کی اجارہ داری سے تعلقات کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ،اس لیے ہم اسے ختم کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں ،تاکہ دونوں طرف تعلقات میں استحکام پیدا ہو ۔ ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ تجارت جاریہ مالیاتی سال 15بلین امریکی ڈالر کے نشانہ کو چھوسکتی ہے ۔ گذشتہ مالیاتی سال دونوں ممالک کے درمیان 14بلین امریکی ڈالر کی تجارت ہوئی تھی ۔ ہندوستان سے ایران کو سال بہ سال بر آمدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ اضافہ تجارت میں صحت مند توازن کو فروغ دینے کا موجب ہے ۔ ہندوستان کی طرف سے آئندہ سال تیل در آمدت میں کٹوتی سے متعلق پوچھے جانے پر غلام رضا انساری نے بتایا کہ یہ ہندوستان کی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنا تیل درآمد کرنا چاہتی ہے ۔ وہی اس فیصلہ کی مجاز ہے ۔ انہوں نے تاہم احساس ظاہر کیا کہ اگگر ہندوستان ، ایران سے زیادہ سے زیادہ خام تیل درآمد کرتا ہے تو معاشی طورپریہ اس کے لیے سستاسودا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں شمال ۔جنوب ریل راہد اری تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ جس کے نتیجہ میں خطہ میں تجارت کو فروغ ملے گا ۔ "منصف نیوز بیورو"کے بموجب ہندوستان اور ایران کے تجارتی ، تہذیبی تعلقات بہت اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 8000سے زیادہ طلبہ ہندوستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریبا 40ہزار سے زیادہ سیاح مختلف مقاصد کے تحت ہندوستان آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آندھرا پردیش کے صنعتکار کو فورسیو ٹیکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں سے وابستہ ہیں وہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے حکومت ایران سے ربط قائم کرتے ہیں ۔ ایران کی حکومت انہیں تمام سہولتیں فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے صنعت کار ایران میں مشترکہ سرمایہ کاری اور مشترکہ صنعتیں قائم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے تجارتی تعلقات میں فروغ دینے کے لئے نئی نو منتخب ایران کی حکومت سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی حکومت ہندوستان کے سرمایہ داروں کو توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حاصلہ افزائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں افرادی قوت موجود ہے ۔ ہندوستان کے سرمایہ دار اور صنعتکار ایران میں سرمایہ کاری کر کے نئی صنعتیں قائم کر نے لئے وہ اس افرادی قوت سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ قو نصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران متعینہ حیدرآباد حسن نورین نے ایرانی وفد کا تعارف کرایا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت ہندوستان کے تجارتی تعلقات کو طاقتور بنانے کے لئے توجہ دے رہی ہے ۔ دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ہندوستان اور ایران کے تجارتی وفد ایک دوسرے ممالک کا دورہ کرتے ہیں اور وہ تجارت کے فروغ کے لئے توجہ دے رہے ہیں۔ نائب صدر فیپسی انیل ریڈی وینم نے فیپسی نے ایران چیمبر آف کامرس انڈسٹری مائنس اور ایران کے خراساں صوبہ کے تجارتی تنظیموں کے ساتھ یا داشت مفا ہمت پر دستخط کئے ہیں۔ سکریٹری انچارج فیپسی پی وید یہی نے مہمانوں کو خیر مقدم کیا ۔ صدر نشین انٹر نیشنل ٹریڈ کمیٹی فیپسی شیام سندر نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ایران ہیڈ سو شیل افیرس کمیشن آف ایران عبدلرضا مصری ،رکن پارلیمنٹ ایران علی رضا مہجوب کونسلر اکنا مک سیکشن سفیر اسلامی جمہوریہ ایران نئی دہلی مسعود رضوانین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

Iran requests India to allow open accounts in multiple banks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں