بنگلور لال باغ میں دس دن طویل پھولوں کی نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

بنگلور لال باغ میں دس دن طویل پھولوں کی نمائش

یوم جہموریہ کے پیش نظر 17تا 26جنوری شہر کے لال باغ میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد ہورہا ہے ۔ مختلف اقسام کے پھولوں اور تیار کردہ 18فٹ لمبا اور 6فٹ چوڑا گولڈن پلر اس مرتبہ کی نمائش کا اہم حصہ مانا جاتا ہے ۔ باغبانی کے ڈائر کٹر ڈاکٹر ڈی این مہیشور نے یہ بات بتائی ۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی اور یوم جمہوریت کے موقع پر رنگ برنگ کے اقسام سے نئی چیزیں تیار کر کے ستائش حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ کل صبح 11بجے وزیراعلی سدر امیا کے ہاتھوں پھولوں کی نمائش کا افتتاح ہوگا ۔ اس موقع پر میئر ستیہ نارائن ، وزراء رام لنگا ریڈی شیا منور شیوشنکر پا کے علاوہ رکن اسمبلی آروی دیوراج ،رکن پارلیمان اننت کمار بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار لال باغ میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں ۔ کسی بھی طرح کا نا خوشگوار واقع درپیش نہ ہونے کے لئے لال باغ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بچوں کا داخلہ مفت ہوگا ۔ 24جنوری کی صبح 9بجے تا شام 5بجے بچوں کو مفت داخلہ کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔ ہارٹی کلچر کے مقابلہ میں 857، ایکا بانا ، پشپا بھارتی ، بونسائی اور سبزیوں کے مقابلہ میں 468، کلاس ہاؤس کے مین داخلہ میں 726ایگزی بیٹرس حصہ لے رہے ہیں ۔ نمائش کے موقع پر عام اور چھٹی کے دنوں میں داخلہ فیس بھی رکھا گیا ہے ۔ بڑوں کیلئے 40اور چھٹیوں کے دنوں میں 50روپئے اور 10سال سے کم عمر والے نو جوانوں کیلئے 10روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ اس بار بھی سرکاری دفتر کے باغ ، پبلک سکیٹرانڈر ٹیکنکس کمپنیاں جیسے ایچ اے ایل ،بی اای ایم ایل ،ریلوے ،ایم ای جی ،بی ایس ایف ، ایئر فوورس بھی مقابلہ میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1912ء سے لال باغ میں دو مرتبہ پھولوں کی نمائش رکھی جاتی ہے ۔ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر یہ نمائش روزانہ رکھی جاتی تھی ۔ کل سے شروع ہونے والی نمائش 199ویں ہوگی ۔ لوگوں کو پھولوں کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کیلئے گلاس ہاؤز میں 255سے زائد اقسام کے پھول نمائش کیلئے رکھے جائیں گے ۔ گلاس ہا ؤز کے اطراف پرا ئیوٹ پارٹنر شب سے اُگائی گئی سبزیاں اور پھولوں کی پودے رکھے جائیں گے ۔ اس موقع محکمہ پارٹی کلچر کے افسران ودیگر موجود تھے ۔

Bangalore is geared up for Republic Day flower show at Lalbagh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں