ایٹمی اسلحہ کے حامل اگنی IV کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-21

ایٹمی اسلحہ کے حامل اگنی IV کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے آج اڑیسہ کے ساحل پر واقع وہیلر جزیرے سے سب سے جدید طویل فاصلہ تک نشانہ لگانے کی صلاحیت کا حامل اگنی۔IV میزائل چھوڑا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ یہ عالمی معیار کا میزائل ہے جس میں کئی نئی ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہیں۔ اسے 10بج کر 52منٹ پر چھوڑا گیا۔ یہ میزائل کی تیسری آزمائش ہے ملک کے اسلحہ کے ذخیرہ میں یہ دوسرا مار کرنے والا ہتھیار ہے۔ اس سے فوج کے ایٹمی ہتھیار فضا میں لے جاکر مار کرنے والا طویل رینج میزائل کے نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ یہ میزائل وزن میں ہلاک ہے یہ ٹھوس ایندھن سے دو مرحلوں میں پرواز کرتا ہے۔ یہ جدید آلات سے لیس ہے اور بہت زیادہ قابل انحصار ے۔ وزیر دفاع اے کے انٹونی نے میزائل کی تیاری اور کامیاب آزمائش پر ڈی آر ڈی او کے سربراہ اویناش چندر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ڈی آر ڈی او کے ترجمان روی گپتا نے بتایا کہ یہ میزائل کرشمانی طورپر 850 کیلو میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے کے بعد مقررہ 20منٹ میں ٹھیک نشانہ تک پہونچا۔ اس طرح میزائل تجربہ کے تمام مقاصد پورے ہوئے۔

India test-fires 4000 km-range nuclear capable Agni-IV missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں