ایران بلا شرط شام پر کانفرنس میں شرکت کیلیے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

ایران بلا شرط شام پر کانفرنس میں شرکت کیلیے تیار

ماسکو
(رائٹر)
اسلامی جمہوریہ ایران،آئندہ ہفتہ شام پرمنعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کاخواہاں ہے تاہم شرائط تسلیم کرنے سے انکارکرتاہے۔وزیرخارجہ محمد جوادظریف نے وضاحت کی اہم دیگرشرکاکی طرح ہی مساوی طورپربین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوسکتے ہیں۔روسی وزیرخارجہ سرجئی لاروف کے ساتھ بات چیت کے بعدایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ایران کی شرکت سے متعلق ہمیں کوئی پیشگی شرط منظورنہیں۔سرجئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون سے ایران اورسعودی عرب کوبین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعوکرنے پرروزدیا۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ کانفرنس میں علاقائی ممالک کی شرکت سے3سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمہ سے متعلق سیاسی حل تلاش کرنے میں مددملے گی۔شام پربین الاقوامی کانفرنس22جنوری کومقررہے۔امریکہ نے سوئزرلینڈکے شہرمانٹریکس میں منعقدشدنی اجلاس میں ایران کی شرکت کو مشروط قراردیتے ہوئے کہاکہ جنیوامیں جون2012میں منعقدہ کانفرنس میں طے معاہدہ کی پابندی ضروری ہے جس کے تحت دمشق میں باہمی اتفاق رائے سے عبوری حکومت(انتظامیہ)کے قیام سے اتفاق کیاگیاتھا۔واشنگٹن اس متن کوصدربشارالاسدکی اقتدارسے بے دخلی کی راہ ہموارقراردیتاہے تاہم روس اورایران اسے تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہیں۔
Iran Ready to Participate in Int'l Geneva II Talks on Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں