مصری آئین کے حق میں 90 فیصد سے زائد ووٹ - حکومت کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

مصری آئین کے حق میں 90 فیصد سے زائد ووٹ - حکومت کا دعویٰ

قاہرہ
(رائٹر)
فوج کی حمایت یافتہ مصری حکومت نے دعوی کیاہے کہ نئے آئین کے لئے دوروزتک جاری رہنے والے استصواب رائے کے دوران90فیصدسے زائد لوگوں نے آئین کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔استصواب رائے کے نتائج سے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کاراستہ صاف ہوگیاہے۔مصرکی وزارت دفاع میں محکمہ رابطہ عامہ کے ڈائرکٹرمیجرجنرل عبدالفتح اسامہ نے پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل الہدایت کوبتایاآئین کے حق میں95فیصدسے زائدووٹ پڑے ہیں۔خبررساں ایجنسی مینانے بھی ابتدائی نتائج کے حوالے سے بتایاکہ آئین کے حق میں90فیصد سے زائدووٹ پڑے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک افسرنے بتایاکہ منگل اورچہارشنبہ کوہونے والے استصواب رائے میں55فیصدووٹروں نے شرکت کی۔لیکن مینانے پولنگ کی فیصدکے اعدادوشمارکی کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔استصواب رائے مصرکی عبوری حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سیاسی حکمت عملی کاایک اہم مرحلہ ہے۔نئے آئین کے مطابق ہی ملک میں انتخابات کرائے جانے ہیں۔ان میں حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ دہشت گردتنظیم قراردئیے گئے اخوان المسلمون کے خلاف سخت اقدامات کاالتزام ہے۔اس کے ساتھ ہی استصواب رائے سے جنرل السیسی کے صدارتی انتخابات لڑنے کاراستہ بھی صاف ہوگیاہے آئین کے حق میں ملنے والی تائیدسے ان کی جیت کی امیدمیں بھی اضافہ ہوگیاہے۔
Egypt Government Hails High Referendum Turnout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں