پرویز مشرف غداری مقدمہ میں کلین چٹ کے خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-17

پرویز مشرف غداری مقدمہ میں کلین چٹ کے خواہاں

لاہور
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹرپرویزمشرف نے طبی جواز وطن سے روانہ ہونے سے انکارکردیاہے۔ان کے ایک قریبی معاون نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ انہیں جب تک وطن سے غداری اوردیگرمقدمات میں کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ طبی جوازپرکسی غیرملک کارخ نہیں کریں گے۔قبل ازیں سیاسی اوردیگرسماجی حلقوں میں بھی یہی باورکیاجارہاتھاکہ پرویزمشرف اپنے خلاف مقدمات سے گھبراکرعلاج معالجہ کے بہانے وطن سے نکل جائیں گے کہ یہی ان کے لیے بچنے کامناسب طریقہ کارہوگا۔نوازشریف حکومت جلدازجلدسابق ڈکٹیٹرسے نجات کی خواہاں ہے اوراس کے پیش نظرانہیں علاج کے لیے دبئی یالندن جانے کی ترغیب دی گئی تھی تاہم یہ کوشش بھی بارآورثابت نہ ہوئی۔سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی نے بتایاکہ مشرف پہلے غداری اوراپنے خلاف دیگرکیسس سے کلین چٹ کے خواہاں ہیں۔اپنے دامن سے یہ داغ دھلنے کے بعدہی وہ ملک سے باہرقدم نکالیں گے۔چودھری پرویزالہی کوپرویزمشرف کی قربت حاصل ہے اوران کاشمارسابق ڈکٹیٹرکے خصوصی مقربین میں ہوتاہے۔الہی اوران کی پارٹی پی ایم ایل(کیو)2002-2007میں مشرف کی شراکت داررہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ انکارکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جنرل مشرف اپنے خلاف غداری اوردیگرکیسس کوسیاسی مفادات اورشخص انتقامی کاروائی باورکرتے ہیں۔وہ پرُوقارطریقہ سے اپنے دامن کوپاک ثابت کرنے اورخودکوبے قصورثابت کرنے کے درپے ہیں۔بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پرویزمشرف جاریہ ماہ کے اختتام تک امریکہ اورسعودی عرب کی ثالثی کے تحت نوازشریف حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کے مطابق پاکستان سے روانہ ہوجائیں گے۔پرویزالہی نے تاہم ان غیر مصدقہ اطلاعات کویکسرمستردکردیا۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہاکہ درحقیقت مشرف طبی جوازپاکستان سے روانہ ہوناہی نہیں چاہتے،مشرف کے معاون نے پی ایم ایل(این)کوسابق فوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ کے تعلق سے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔اگر مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری رہی تواس کاانجام بہت برُاہوگا۔پی ایم ایل (کیو)نے سنیٹ میں ایک بل بھی پیش کیاہے جس میں مشرف کے خلاف لفظ غداری میں ترمیم کی درخواست کرتے ہوئے ملک کے خلاف اقدام جیسے الفاظ کے استعمال کی تجویزپیش کی گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے اپوزیشن کے ساتھ اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے اورسنیٹ میں اپوزیشن سے اس بل کی تائیدکی درخواست بھی کی ہے۔حیرتناک بات یہ ہے کہ ملک کے فوجی سربراہ کوغدارکیسے قراردیاجاسکتاہے،اس لفظ کی جگہ کسی اورلفظ کااستعمال ضروری ہے کیونکہ سیاچن اورہندوستانی سرحدوں کے قریب تعینات پاکستانی فوجی عہدیداروں اورجوانوں کے حوصلے اس سے پست ہوں گے۔دریں اثناآئی اے این ایس نے اطلاع دی کہ پرویزمشرف کے خلاف غداری کامقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق فوجی ڈکٹیٹرکی شخص موجودگی پرفیصلہ زیرالتوارکھاہے۔اے پی کے حوالہ سے بتایا گیاکہ خصوصی عدالت کے رجسٹرارعبدالغنی سومروجمعرات کی سہ پہر3بجے دفاقی شریعہ عدالت میں فیصلہ سنائیں گے۔سابق فوجی سربراہ کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کے لیے تشکیل شدہ خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کی شخص حاضری سے متعلق فیصلہ کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ انسداددہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے ان کے وکیل کی درخواست مستردکرتے ہوئے یہ حکم دیاتھاکہ اگرپرویزمشرف کوایمبولنس میں لاناپڑے توبھی انہیں12بجے تک حاضر عدالت کیاجائے۔بعدازاں عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت17جنوری تک ملتوی کردی۔دریں اثناانسداددہشت گردی عدالت سے الگ خصوصی عدالت نے شخص حاضری سے متعلق فیصلہ کل تک(جمعہ تک)ملتوی کردیا۔مشرف کے وکیل انورمنصورنے خصوصی عدالت کوبتایاکہ ان کے موکل خرابئی صحت کے سبب حاضرعدالت نہیں ہوسکتے۔اس موقع پرجسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کہاکہ مصری صدرحسنی مبارک کواسٹریچرپرڈال کرعدالت لایاگیاتھا۔عدالت ملزم کاانتظارنہیں کرسکتی۔
Musharraf wants 'clean chit' in all cases: Former CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں