مغربی بنگال اردو اکادمی کا مطبوعہ کتابوں پر انعامات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

مغربی بنگال اردو اکادمی کا مطبوعہ کتابوں پر انعامات کا اعلان

کولکاتا
(پریس ریلیز)
مغربی بنگال اردواکادمی سال2011اور2012میں بنگال میں شائع شدہ اردوادبی کتابوں کے مصنفین،مولفین،،مرتبین،مترجمین سے"رضاعلی وحشت انعامات"کے لئے کتابیں طلب کرتی ہے۔مذکورہ انعام کے تحت اکادمی میں کتاب موصول ہونے کی آخری تاریخ30دسمبر2013ہے۔مقررہ تاریخ کے بعدموصول ہونے والی کتابیں قابل غورنہیں ہوں گی۔*تخلیقی ادب(نثری)مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*تخلیقی ادب(شعری)مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*تنقیدی ادب مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*تحقیقی ادب مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*سائنسی،تکنیکی اورسماجی موضوعات مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*داب اطفال مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام*ترجمہ مبلغ5ہزارروپئے کاایک انعام۔
شرائط:
*ان انعامات کے لئے صرف ان کتابوں کے مصنفین/مولفین/مرتبین/مترجمین پرغورکیاجائے گامغربی بنگال کے مستقل باشندہ ہوں یاگزشتہ دس سال سے لگاتارمغربی بنگال میں سکونت پذیرہوں یا مسلسل10سال تک مغربی بنگال میں رہ چکے ہوں۔*مغربی بنگال کے مصنفوں کی ان کتابوں کوبھی انعامات کے لئے غورکیاجاسکتاہے جوبیرون بنگال شائع ہوئی ہوں بشرطیکہ مصنف اپنے تصدیق نامہ میں اس خواہش کااظہارکرے۔*ان مصنفین/مولفین/مرتبین/مترجمین کی کتابوں کو انعامات کے لئے غورنہیں کیاجائے گاجنہیں گزشتہ سال ان کی تخلیق پراکادمی کی جانب سے کوئی انعام مل چکاہو۔*انعامات کے سلسلہ میں مغربی بنگال اردواکادمی کافیصلہ آخری اورحتمی ہوگا۔*انعام کے لئے موصولہ کتابیں واپس نہیں کی جائے گی۔*ا نعام کے لئے صرف انہی کتابوں پرغورکیاجائے گاجومکمل ہوں گی اوراگرکوئی کتاب کئی جلدوں میں ہوں توداخل کی جانے والی جلدیاجلدیں بذات خودمکمل ہوں۔*ترتیب محض ہرکوئی انعام نہیں دیاجائے گا۔کم ازکم30صفحات پرادبی تجزیاتی مقدمہ کابھی شامل ہونالازمی ہے۔*انعامات کے لئے مصنفین/مولفین/مرتبین/مترجمین حضرات کے لئے ہرکتاب کی پانچ پانچ جلدبھیجنالازمی ہے۔*ہرکتاب کے ساتھ مطلوبہ اطلاعات اور تصدیق نامہ بھیجنالازمی ہے،جسے کتاب کی جلدکی سرورق کے بعدچسپاں کیاجائے اوراس پرمصنف کادستخط ہو۔اگریہ اطلاع نامہ اورتصدیق نامہ کتاب کی ہرجلدپرچسپاں نہیں کیاگیاتوایسی کتابوں پرانعام کے لئے غورنہیں کیاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں