منڈیلا کو زبردست خراج عقیدت - عالمی قائدین کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

منڈیلا کو زبردست خراج عقیدت - عالمی قائدین کی شرکت

جوہانسبرگ
(پی ٹی آئی )
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور امریکی صدر براک اوباماا کے بشمول تقریبا 100عالمی قائدین آج منڈیلا کو کراج عقیدت پیش کرنے کے ایک غیر معمولی پروگرام میں شرکت کیلئے یکجاہوئے اور انہیں تاریخ کی ایک عظیم شخصیت قرار دیا ۔ سویٹو کے ایف اینبی اسٹیڈیم میں ایک متاثرکن تقریب ہندومذہبی کتابوں سے سنسکرت کے اشلوک بھی پڑھے گئے اور جنوبی افریقہ کے ہزاروں عوام مخالف نسل پرستی جہد کار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے جو پہلے سیاہ فام صدر تھے ۔ان کا 5ڈسمبر کو انتقال ہوا تھا ۔ اوباما نے افریقہ اور امریکہ میں نسلی آزادی کے لیے جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی 20منٹ کی تقرر میں کہا کہ وہ تاریخ کی ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے قوم کو انصاف کی طرفگامزن کیا اور اس عمل کے دوران دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ۔ پرنب مکرجی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منڈیلا کو نارہ کو ناقابل واپسی سماجی اور معاشی تبدیلی کی عظیم شخصیت قرار دیا جنہوں نے کبھی بھی ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف ان کی منفرد ستیہ گرہ کے عہد کو کمزور نہیں کیا ۔ پرنب مکرجی نے اس موقع پر اعلی سطحی ایک ہندوستانی وفد کی قیادت کی جس میں سونیا گاندھی اور سشما سوراج بھی شامل تھے ۔اوباما نے مہاتما گاندھی سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کی طرح منڈیلا نے ایک مزاحمتی تحریک کی قیادت کی جس کے آغاز پر کامیابی کے امکانات بہت کم تھے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون افریقی قائدین بشمول رابرٹ صدر لی یوچاؤ اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی اس موقع پر موجود عالمی رہنماؤں میں شامل تھے ۔ اگرچہ پوری دنیا کی معزز شخصیتوں نے نیلسن منڈیلا کیلئے منعقد دعائیہ اجتماع میں شرکت کی ، صرف ایک عرب سربراہ ریاست محمود عباس نے اس میں حصہ لیا ۔ عرب قائدین کی غیرموجودگی کومبصرین حیرت سے دیکھ رہے ہیں کیوں کہ جنوبی آفریقہ کے لیڈر اور امن کارکن اسرائیلی قبضہ کے خلاف لڑائی میں فلسطینیوں کیلئے سرچشمہ وجدان کی حیثیت رکھتے تھے ۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے پیدا سیاسی شور سے کافی دور صدر کانگریس سونیا گاندھی اور قائداپوزیشن سشما سوراج کی بیٹی بانسری بھی موجود تھیں ۔ کچھ دیر بعد سی پی آئی ایم لیدر سیتا رام یچوری بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے ۔لنچ کے بعد سونیا گاندھی نے ہندوستانی صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور سشما سوراج کی طرف بشاند ہی کی جوان کے پیچھے چل رہی تھیں ۔ سشماسوراج نے بھی ہندوستان میں ریاست بالخصوص دہلی میں معلق اسمبلی کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
World leaders attend Mandela memorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں