ممبئی
(ایجنسیاں)
کافی انتظاراوراپنی پچھلی ڈیڈلائن گذرجانے کے بعدممبئی اےئرپورٹ کانیاٹرمینل۔2ا ب بن کرتیارہوگیاہے۔اےئرپورٹ اتھارٹی سے منسلک ذرائع کے مطابق اس کے آغازکے لئے15جنوری کووقت طے کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق اس ٹرمینل پرآنے والی پہلی پروازاےئرانڈیاکی نیوارک۔ممبئی پروازہوگی۔اس ٹرمینل سے پروازوں کے آپریشن کی معلومات ممبئی اےئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام اےئر لائنزکودے دی گئی ہے۔اےئرلائنز نئے ٹرمینل پراترنے کے لئے اپناشیڈول بھی تیارکرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔گواےئرکے ترجمان کے مطابق ہم نے اپنی پروازوں میں تبدیلی سے متعلق پروگرام تیارکرنا شروع کردیاہے،جس سے نئے ٹرمینل پر'لینڈنگ'اور'ٹیک آف'(پرواز)میں کوئی وقت نہ ہو۔اطلاع کے مطابق تقریبا4لاکھ39ہزاراسکوائرمیٹرعلاقے میں پھیلے اس ٹرمینل ۔2سے شروع میں صرف انٹرنیشنل پروازیں ہینڈل کی جائیں گی۔اےئرپورٹ ترجمان کے مطابق اس نئے ٹرمینل کاساراکام مکمل ہوچکاہے،صرف شاپنگ ایریا کو مارکیٹ کی ضرورت کے حساب سے تعمیر کیاجانا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمینل۔2کارقبہ4لاکھ39ہزاراسکوائرمیٹرہے۔اس میں5ہزار سے زائد گاڑیوں کے لئے پارکنگ کاانتظام ہے۔اس کے اندر188چیک ان کاؤنٹراور136امیگریشن کاؤنٹربھی بنے ہیں۔
2013-12-11
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں