بنگلہ دیش میں تشدد کی لہر ہنوز جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

بنگلہ دیش میں تشدد کی لہر ہنوز جاری

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
بنگلہ دیش میں آج مزید پانچ افرادہلاک ہوگئے۔جماعت اسلامی کے قائدعبدالقادرملاکو سزائے موت دینے کے بعدسے جوتشددشروع ہواوہ اب بھی جاری ہے۔اس وقت بنگلہ دیش میں1971کی جنگ آزادی کی یادمنائی جارہی ہے ایسے میں تشددبھی جاری ہے۔پولیس نے کہاکہ نفاذقانون فورس کی فائرنگ میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے۔پورے بنگلہ دیش کے مختلف مقامات سے تشددکی اطلاعات ملی ہے۔جمعرات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد30تک پہنچ گئی ہے۔جمعرات کی رات سے تشددشروع ہوا۔جمعرات کوجماعت اسلامی کے قائدعبدالقادرملاکوپھانسی پرلٹکادیاگیا۔جنگ آزادی کے ودران بتایاجاتاہے کہ انہوں نے پاکستان کے مخالفین پرزبردست مظالم ڈھائے۔اس بناپرانہیں\'\'میرپورکاقصاب\'\'کانام دیاگیا۔جماعت اسلامی نے ملاکوپھانسی پرلٹکانے کو سیاسی انتقام کی کارروائی قراردیا۔عبدالقادرملاان پانچ افرادمیں شامل تھے جنہیں بین الاقوامی جرائم ٹریبونل نے قابل قراردیا۔جماعت اسلامی کے قائدکوپھانسی پرلٹکانے کے بعدبنگلہ دیش بدترین تشددمیں گھرگیا۔بی این پارٹی محاذجس میں جماعت اسلامی بھی شامل ہے۔احتجاجی مہم چلاتے ہوئے مطالبہ کررہی ہے کہ ملک میں غیرجماعتی کارگذارحکومت قائم کی جائے۔اس دوران صدرعبدالحامد اوروزیراعظم شیخ حسینہ نے1971کی جنگ آزادی میں جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کی۔اپوزیشن قائدسابق وزیراعظم خالدہ ضیانے بھی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں جان دینے والوں کی یادگارپرپھول چڑھائے۔1971میں سابق مشرقی پاکستان کوآزادکروانے عوام نے زبردست مہم چلائی۔بنگلہ دیش کی مکتی باہنینے ہندوستان کی تائیدحاصل کرکے بنگلہ دیش کوآزاد کروایا۔مشرقی پاکستان کی آزادی کے بعدپاکستانی افواج نے ہندوستان کے فوجی جنرل کے سامنے ہتھیارڈال دئیے تھے۔
Bangladesh celebrates Victory Day, violence continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں