صدر متحدہ عرب امارات کی تفریحی کشتی - دنیا کا بیش قیمت اثاثہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

صدر متحدہ عرب امارات کی تفریحی کشتی - دنیا کا بیش قیمت اثاثہ

نیویارک
(پی ٹی آئی)
صدرمتحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زیدالنیہان نے تقریبا627ملین ڈالرمیں ایک سیاحتی وتفریحی کشتی عزام خریدکرایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس انتہائی مہنگی پُر تعیش اثاثہ کی تاریخ
میں کوئی نظیرنہیں ملتی۔ویلتھ ایکس کی ایک رپورٹ کے مطابق تاہم خلیفہ کی یہ کشی ان کی مجموعی مالی حیثیت17.9بلین ڈالر کاصرف3.5فیصدحصہ ہے۔قبل ازیں2012میں اوریکل کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرلاری ایلسین نے ہوائی میں لنائی آئیلینڈ خریدکردھوم مچادی تھی تاہم اب وہ دوسرے مقام پرہیں۔اطلاع کے مطابق سیروتفریح کیلئے مخصوص کشتیاں پُر تعیش اثاثہ کی حیثیت سے نہایت مقبول اور مشہورہیں کیونکہ دنیاکے10ارب پتیوں کی فہرست میں شامل صرف8ہی ایسی کشتیوں کے مالک ہیں۔ان ارب پتیوں کی نظرمیں دولت کی کوئی قدروقیمت نہیں لہذاعیش وآرام کی بھوک مٹانے کیلئے وہ بے تحاشہ دولت لٹانے کے عادتی ہوجاتے ہیں اورکوئی بھی ایساموقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔انہیں پُر تعیش کشتیاں اورخانگی جزیرہ خریدنے کاشوق دیوانہ بنائے رکھتاہے۔روسی ارب پتی تاجررومان امووچ کی پرتعیش کشتی ایکلپس کو تیسرامقام حاصل ہے جس کی مالیت485ملین ڈالربتائی جاتی ہے۔شیخ خلیفہ بن زیدالنیہان کی پرتعیش کشتی عزام سیروتفریح کیلئے مخصوص590فٹ طویل کشتی اپنی نوعیت کی دنیامیں سب سے بڑی کشتی ہے جبکہ ابرامووچ کی ایکلپس کوگذشتہ3 برسوں کے دوران اول مقام حاصل رہا۔ایکلپس533فٹ لمبی ہے۔روسی وودکاتاجریوری شیلفراس فہرست میں چوتھے مقام پرہیں جوسیرین سے موسوم تفریحی کشتی کے مالک ہیں۔اس کی قیمت300ملین ڈالرہے جوشیلفرکی مجموعی مالی حیثیت1.6بلین ڈالرکا20فیصدحصہ ہے۔اینڈری ملنچینکو کی کشتی کو5واں مقام حاصل ہے جس کی قیمت323ملین ڈالربتائی جاتی ہے۔
UAE President's yacht most expensive asset purchase of all time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں