ہندوستانی پروپگنڈہ مہم - پاکستانی فوج کو ٹی وی چینل شروع کرنے کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

ہندوستانی پروپگنڈہ مہم - پاکستانی فوج کو ٹی وی چینل شروع کرنے کا مشورہ

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کی فوج جس کے وسیع ترتجارتی مفادات ہیں اس کو چاہےئے کہ وہ اپناٹی وی چیانل شروع کرے اورہندوستانی ٹی وی نیوزچیانلوں کے پرپگنڈہ کامقابلہ کرے۔ہندوستانی ٹی وی چیانلس کاپروپگنڈہ پاکستان میں داخل اندازہوگیاہے۔اس کاتوڑکرنے پاکستان کی فوج کیلئے ضروری ہوگیاہے کہ وہ ٹی وی چیانل شروع کرے اورہندوستانی چیانلوں کے پروپگنڈہ کاجواب دے۔پاکستانی فوج سے یہ غیرمعمولی سفارش\'\'گرین بک\'\'میں کی گئی۔گرین بک میں کہاگیاکہ کارکل جنگ کے دوران ہندوستانی چیانلوں نے جوپروپگنڈہ کیااس کاپاکستان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔پیادہ ڈیویژن کے جنرل محمداعظم کوآصف نے پاکستانی فوج سے کہاکہ وہ ٹی وی چیانل اورریڈیواسٹیشن قائم کرکے ہندوستانی پروپگنڈہ کامقابلہ کرے۔انہوں نے1971کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی ابلاغیہ نے پہلے دشمن کون نفسیاتی شکست دینے کی کوشش کی۔ذرائع ابلاغ کے ترقی یافتہ ہونے اورنئے نئے الکٹرانک سیلے حاصل ہوجانے کے بعد ہندوستانی الکٹرانک ابلاغیہ نے پاکستان پرمکمل برتری حاصل کرلی۔پاکستانی ابلاغیہ اورپاکستانی فوج کے باہمی تال میل سے ایسامیکانزم وجودمیں لاناچاہےئے تاکہ اس کے ذریعہ ہندوستانی ابلاغیہ کے پروپگنڈہ کوبے اثرکردیاجائے۔پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرکی جانب سے ہردوسال میں گرین بگ شائع کی جاتی ہے اورپاکستانی فوج کے مسائل کے حل کیلئے سفارش پیش کی جاتی ہے۔تازہ گرین بگ میں کہاگیاکہ1999کی کارگل جنگ میں پاکستان کومحض اس لئے شکست ہوگئی کیونکہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے پروپگنڈہ حربوں کے ذریعہ ہندوستانی فوج کے حوصلے بڑھائے اورہندوستانی فوج کی بہادری اوردلیری کوباربارپیش کیاگیا۔پاکستان کے خاکی وردی کے حلقوں پرہندوستانی ابلاغیہ اثرانداز ہوکرغلبہ حاصل کررہاہے۔پاکستان کے سامنے پروپگنڈہ حربوں کے ذریعہ بتایاجارہاہے کہ ہندوستان ایک ناقابل تسخیر طاقت ہے۔اس طرح پاکستانی فوج کے حوصلے پستکرتے ہوئے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Pak Army needs TV channel to counter Indian propaganda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں