جسمانی معذورین کو 3G فون کی مفت سربراہی - چیف منسٹر کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-04

جسمانی معذورین کو 3G فون کی مفت سربراہی - چیف منسٹر کا اعلان

چیف منسٹر ااین کرن کمار ریڈی نے آج اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ایسے جسمانی معذروین کو جنھوں نے ریاست میں پوسٹ گریجویٹ کورس مکمل کیا ہے ، 3Gفون مفت سربراہ کرے گی ۔آج یہاں عالمی یوم معذورین پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ۔چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی حکومت ، مختلف جسمانی معذورین کوپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی حکومت جسمانی معذورین کو تعلیم ، روز گار کے علاوہ سلف سیمپلائمنٹ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ چیف منسٹر نے مختلف جسمانی معذورین جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپئے کی خصوصی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اگر کوئی معذور ، معذورخاتون سے شادی کرتا ہے تو یہ معذور جوڑ اس مراعات سے استفادہ کرسکتاہے ۔ انھوں نے معذورین کے وظائف کوفی کس 500روپئے سے ایک ہزار ایک روپئے کرنے کا اعلان کیا ۔ معذورین کے گروپس کو 600کروڑ روپئے قرض کی فراہمی میں بینکرس کے عدم تعاون کی شکایت پر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں مناسب اقدامات کرے گی ۔ بینکرس سے مشاورت کے بعد اسٹیٹ لیول بینکرس کے اجلاس میں جو شیڈول کے مطابق 15یوم کے اندر منعقد ہونے والاہے ، اس مسئلہ کا جائزہ لے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ، معذورین کو بلاسودی قرض فراہم کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے ۔ قبل ازیں ریاستی وزیر بہبود خواتین واطفال ومعذورین سنیتاکشما ریڈی نے شعوبیداری واک کا افتتاح کیا ۔ یہ پروگرام نیکلس روڈ پر منعقد کیا گیا ، جو عالمی یوم معذورین کے سلسلہ کی ایک کڑکی تھی ۔

CM announces free 3G phone to differently-abled PG students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں