اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2014-15 کا بجٹ منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2014-15 کا بجٹ منظور

اقوام متحدہ
( پی ٹی آئی)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014-15کیلئے 5.53ملین ڈالر مالیاتی بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ قبل ازیں 2سالہ بجٹ میں موجودہ بجٹ کے مقابلہ میں تقریبا ایک فیصد کی کمی تھی۔ نیا دو سالہ بجٹ 126.35ملین ڈالرس مالیاتی ہے جو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے اکتوبر میں پیش کردہ مجوزہ بجٹ سے زائد ہے لیکن 5.556ملین ڈالرس کے 2012-13، قطعی بجٹ اعداد شمار سے کمتر ہے۔ نئے دو سالہ بجٹ میں بیشتر بچت اقدامات ملازمین کی تعداد میں خالص کمی کے ذریعہ عمل میں آئے گی۔ 193رکنی تنظیم نے کل اتفاق رائے کے ساتھ دو سالہ 2014-2015کیلئے بجٹ منظور کیا۔ اس نے انتظامی اور بجٹ جاتی امور سے تعلق رکھنے والے اپنی کمیٹی کی سفارشات پر یہ اقدام کیا جو پانچویں کمیٹی کے نام سے موسوم ہے۔ سر گرم تبادلہ خیال یوم کرسمس کے بعد بھی جاری رہا جس کے بعد پانچویں کمیٹی نے 2014-15کے دو سالہ وقفہ کیلئے 5.53بلین ڈالر کے بجٹ کی سفارش کی ۔ فیصلے کے بعد بان کی مون نے انکے دفتر کے سربراہ کی اسمبلی میٹنگ کو تر سیل کردہ پیام میں بتا یا کہ نیابجٹ سابق دو سالہ بجٹ سے ایک فیصد کمتر ہے جس سے مالیاتی خطوط پر ذمہ دار سکریٹریٹ کیلئے ہماری مشترکہ خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کے دفتر کے سر براہ سمنا مالپورا ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ہم اقوام متحدہ کو اس کے اختیارت پر بہتر عمل آوری کیلئے مسلح کرنے کے علاوہ ہم آہنگ کرتے رہیں گے۔ بانکی مون نے تاہم اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ جنرل اسمبلی میں دو اہم اصطلاح تجاویز پر اتفاق رائے میں کامیابی نہیں ہوئی ہے جن میں زیر کنٹرول حرکت پالیسی اور خانگی شعبہ کے ساتھ شراکت داری کے انتظامات بھی شامل ہیں۔ اسمبلی نے آئندہ موسم بہار تک ان دو تجاویز پر غور کو ملتوی کردیا ہے۔
UN General Assembly approves $5.5bn budget for 2014/15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں