hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2013-dec-29 |
اعتماد نیوز
صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ہاتھوں آج دارالسلام میں دونوں شہروں کے گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولوں کے ایس ایس سی طلبا میں مجلس اتحاد المسلمین کی تعلیمی امداد سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر تقسیم کیے گئے۔ 87 اسکولوں کے 1932 طلبہ میں یہ تعلیمی امداد تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانے پر توجہ دیں اور طلبہ کو تلقین کی کہ وہ حصول علم میں دلچسپی لیں کیونکہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے اور علم کے ذریعے طاقتور بننے کے بعد ہی معاشرہ کی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
اسد اویسی نے بتایا کہ مجلس کی جانب سے ایس ایس سی اردو میڈیم طلبا کو امتحان کی تیاری کے لیے ہر سال آل ان ون ماڈل پیپر دیا جاتا ہے۔ چھٹویں سے دسویں جماعت کے طلبہ کو تعلیمی کٹس ، لانگ بک ، گائیڈ ، جیومیٹری بکس اور اسکول بیگ دیا جاتا ہے۔ سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی نے اپنی زندگی میں اس اسکیم کو شروع کیا تھا جس کے آج 8 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ گورنمنٹ اسکولوں کے اردو میڈیم ایس ایس سی طلبہ کو امتحانی فیس دی جاتی ہے۔ ریاست بھر میں ایس ایس سی میں سرفہرست 7 ہزار روپے ، اس کے علاوہ امتیازی کامیابی پر رقمی انعام ، 8.4 گریڈ جی۔پی۔اے یا اس سے زائد کو 5 ہزار روپے ، 8 سے 8.3 گریڈ کو 3 ہزار روپے اور 6.0 سے 7.9 گریڈ حاصل کرنے والوں کو 500 روپے دئے جاتے ہیں۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں