چین - ایک بچہ کی پیدائش کی پابندی ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-29

چین - ایک بچہ کی پیدائش کی پابندی ختم

بیجنگ
( رائٹر)
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ حکومت نے ملک میں لیبر کیمپوں کو ختم کرنے اور شادی شدہ جوڑوں کے لئے صرف ایک بچہ پیدا کرنے سے متعلق قانون میں نرمی کرنے کا باضابظہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ فیصلے نیشنل پیپلز کانگریس کے 6روزہ اجلاس کے اختتام پرکیے گئے۔ ملک میں معمولی جرائم میں ملوث افراد کو جلد انآف فراہم کرنے کے مقصد سے لیبر کیمپوں کا آغاز1957میں کیا گیا تھا۔ اس نظام کے تحت پولیس کے ایک پینل کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ مجرمان کو 4سال تک سزائیں سنا سکتا تھا۔تاہم وقت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق الزامات کے سبب یہ نظام کافی بدنام ہوتا چلا گیا اور پچھلے کئی عرصے سے عالمی تنظیموں بیجنگ حکومت کو اس سلسلے میں تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔ چینی سرکار ی میڈیا کے بقول بیجنگ حکومت نے کیمپوں کے ذریعہ ری ایجوکیشن یا بحالی کو اب با ضابطہ طور پر ختم کردینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے ، جب ابھی کچھ ہی روز قبل بر سر اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران حکمرانوں نے اس کی حمایت کی تھی۔ تاہم اس کی قانونی منظوری باقی تھی ، جو آج چین کی قانون ساز کمیٹی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق کارکنوں نے اس فیصلہ کے حوالہ سے کئی سوالات اٹھائیہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کے لئے کہ آیا یہ اصلاحات حقیقی ہیں وہ باریک بینی سے جائزہ لیتے رہیں گے۔
China relaxes one-child policy in face of ageing population

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں