بنکاک
( پی ٹی آئی )
ایک مخالف حکومت احتجاجی جو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا آج جابنر نہ ہوسکا ۔اس طرح تازہ تشدد میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگلک شیناواترا نے انتخابات میں تاخیر کرنے الیکشن کمیشن کی سفارتی کو مسترد کردیا ۔الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ موجود تشدد کے حالات کی وجہ مقرر وقت پر انتخابات کروانا مناسب نہیں لیکن وزیر اعظم نے انتخابات کو موخر کرنے الیکشن کمیشن کی تجویز کو مسترد کردیا ۔ تھائی لینڈ میں انتخابات فروری میں ہونے والے ہیں ۔اپوزیشن پارٹی قائد سو شب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں ۔ وسط اکتوبر سے مخالف حکومت مظاہرے جاری ہیں ۔ وزیر اعظم ینگلک کی پارٹی پے تھائی پارٹی نے 2011میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہے ۔ انہیں پارلیمنٹ میں اکثریت کی تائید حاصل ہے ۔تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سابق وزیر اعظم تھکسن شینا و اترا کی کھٹ پتلی حکومت ہے ۔ سابق وزیر اعظم تھکسن شیناو اتراموجود ہ وزیر اعظم ینگلک شیناواترا کے بھائی ہیں انہیں 2006میں عوامی مظاہروں کے ذریعہ بے دخل کردیا گیا ۔ وہ اس وقت دوبئی میں جلاوطنی کی زندگی گذرارہے ہیں ۔ تاہم یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ اپنی ہمشیرہ موجود ہ وزیر اعظم ینگلک شیناواترا کے ذریعہ تھائی لینڈ پر حکومت کر رہے ہیں ۔
Thailand government refuses to delay February elections
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں