صدر اوباما نے مفاہمتی موازنہ پر دستخط کر دیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-28

صدر اوباما نے مفاہمتی موازنہ پر دستخط کر دیے

ہونو لولو
(رائٹر)
صدر امریکہ اوباما نے ایک ایسے سمجھوتہ بجٹ پر دستخط کردئیے ہیں جس سے حکومت کی کارکردگی کے دوسری مرتبہ ٹھپ ہونے کے خطرے میں کمی ہوئی ہے اور دفاعی بل پر بھی دستخط کیے ہیں جس سے فوج میں جنسی دست درازی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں آئے گی اور گوانتا نا موبے میں امریکی جیل سے قیدیوں کی منتقلی میں آسانی ہوگی ۔2سالہ امریکی بجٹ سمجھوتہ جس پر اس ماہ کے اوائل کانگریس نے تبادلہ خیال کیا تھا ،جبکہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ بابت مالی سال 2014ء ان 7قانونی مسودوں میں شامل ہے جن پر بارک اوباما نے دستخط کیے ہیں ،وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ہوائی میں تعطیلات گزار رہے ہیں ۔ امریکی سینٹ نے 18دسمبر کو بجٹ سمجھوتے کو منظوری دی تھی تاکہ خود کار تصرف کٹویتوں میں آسانی ہو اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کی کار کردگی کے ٹھپ ہوجانے کے خطرہ میں بھی کمی ہو۔ ڈیموکریٹک سینیٹر پیٹی مرے (واشنگٹن اسٹیٹ ) اور ویسکونسن کے ریپبلکن پال ریان اس پر تبادلہ خیال کیا ۔ پال ریان ایوان کی بجٹ کمیٹی کے صدر نشین بھی ہیں ۔اس وقت اوباما نے 2009ء میں بعد سے اختلافات کی شکار کانگریس کی جانب سے پہلے بجٹ کی منظوری کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوتاہ بینی بحران سے ہونے والی فیصلہ سازی جس سے ہماری معیشت میں ست روی پیدا ہوئی تھی ۔ انہوں نے کل مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔سینٹ نے 20دسمبر کو سالانہ دفاعی پالیسی بل کومنظور ی دی جبکہ کرسمس کی تعطیلات سے قبل یہ سینٹ کی آخری کاروائی کی تھی اس قانون کے ذریعہ پنٹگان کے 526.8ملین ڈالرکی 2014ء کے مالیاتی سال کے لیے منظوری دی گئی ہے ۔ اس رقم پر نئے سال کے اوائل میں متفقہ بجٹ سمجھوتہ جس کی ما لیت400ارب ڈالر ہے کے ساتھ مطابقت ادا کرنی ہوگی ۔ متعدد نکات پر مشتمل بل میں فوج کے درمیان جنسی حملوں پر فوجی نظام عدلیہ کے طریقہ کار کی اصلاح اور شام کے کیمیائی اسلحہ کے اطلاق میں معاونت کیلئے پنٹگان کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا ۔بل سے وائٹ ہاوز کے لیے کیوبا کے گوانتا نا موبے فوجی جیل سے قیدیوں کی منتقلی بھی ان ممالک کو آسان ہوگی جو انہیں قبول کرنے کیلئے تیار ہو ۔کل کے بجٹ معاہدے سے وفاتی حکومت کے 2سالہ اخراجات کا تعین ہوا ہے اس سے کم از کم وقتی طور پر تصرف کے معاملہ میں ٹیکسیس اور اوباما کے نگہداشت صحت قانون 3سالہ تلخ وتنددو فریقی تنازعہ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دو مرتبہ ملک قرض نادہندگی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا ۔ عام طور پر اس سمجھوتے کو اعتدال پسندانہ سمجھا جارہا ہے جس سے اخراجات میں کٹویتوں کے ازخود تعین کے اقدام میں کمزوری پیدا ہوگی اور مالیاتی سال 2014-15میں شیڈول کی سطحوں سے زیادہ اخراجات کو 63بلین ڈالرتک بڑھنے کی گنجائش فراہم ہوگی ۔
Obama signs bipartisan budget deal, defense bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں