عام آدمی پارٹی نہج پر بدعنوانی کے خلاف تمل نوجوانوں کی جماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

عام آدمی پارٹی نہج پر بدعنوانی کے خلاف تمل نوجوانوں کی جماعت

عام آدمی پارٹی نہج پر بدعنوانی کے خلاف تمل نوجوانوں کی جماعت
پندرہ ڈسمبر کوسگائم آئی ۔ اے ۔ ایس افتتاح کر رہے ہیں

دہلی کی اسمبلی انتخا بات میں عام آ دمی پارٹی بدعنوانی کے خلاف مورچہ قائم کر کے پندرہ سالہ شیلا ڈکشت کی کانگریسی حکومت کی اجارہ داری کوجس طرح ختم کیا ، اس سے متاثر ٹمل ناڈو کے دو نوجوان یہاں پر بھی اسی طرح کا تجربہ کر نے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ چنئی کے سنتل آرموگم اور سوا النگوبدعنوانی کے خلاف مقابلہ کر نے کے لئے نئے طرز میں محاذ قائم کر کے پو رے ٹمل ناڈو میں حکومت کی جانب سے جاری فلاحی اسکیموں کو عوام میں مہیا نہ کرا نے والے افسروں کو راہ راست پر لا نے اور اس کے متعلق اطلاع کرانے کے لئے مستقل ٹول فری نمبر اور کنٹرول نمبر قائم کرنے والے ہیں ۔
پندرہ ڈسمبر کو چنئی سید پیٹ میں با ضابطہ طور پر کنٹرول روم کا افتتاح کیا جا ئیگا۔ اسکا افتتاح سگائم آ ئی ۔اے۔ ایس افسر ٹی نگرسر پٹّی تیاگرایا آڈیٹیریم میں کرینگے۔آنجہانی سوشل ورکر ایم ۔ایس۔ اودیا کمار کے تربیت یافتہ یہ نوجوان قانونی پنچایت کے نام سے ایک آرگنائیزیشن شروع کیا ہے ۔ اسکو شروع کر نے سے قبل انہوں نے فیس بک پرسٹّا پنچایت (قانونی پنچایت ) کے نام سے ایک پیج شروع کیا تھا ۔ جس میں صرف ایک ماہ میں پا نچ ہزار تین سو افراد نے شمولیت اختیار کی تھی ۔اس ادارے کی جا نب سے ٹول فری نمبر کا تجربا تی مرحلہ میں گذشتہ اٹھا ئیس آ گسٹ کو تعارف کیا گیا تھا۔ اس میں را شن کارڈ حا صل کرنے کا طریقہ کار، جلد ازجلد حا صل کرنے کا طریقہ ، ڈرائیونگ لا ئیسنس، پٹّے کی تبدیلی ،اور اس طرح سے بہت سے سرکاریمعاملاتکے متعلق معلومات فراہم کئے جا تے ہیں ۔ اس طرح کے سر کاری کام نہ ہو نے کی صورت میں کام کرانے کا طریقہ کار کے متعلق تفصیلی جانکاری بھی دیجا تی ہے۔ اس ادارے کو شروع کرنے کے خا طر آئی ۔ ٹی فیلڈ کی اچھی سے اچھی تنخواہوں کو چھوڑ کر یہاں آ ئے ہیں ۔اس کے متعلق اس ادارے کے بانی سنتل آرموگم نے کہا کہ عوام سرکاری قوانین وضوابط کی ناواقفیت کی وجہ سے ہر جگہ دھتکارے جا تے ہیں ۔ ایسے لو گوں کی مدد ہی کے لئے انہوں نے یہ ادارہ قائم کیااور چند ہی دنوں میں انہوں نے اس کا فائدہ بھی اپنی آ نکھوں سے دیکھ لیا ۔تجرباتی مرحلہ میں شروع کردہ چند ہی دنوں میں انہوں نے بہت سوں کے مسائل حل کرنے میں کامیابی حا صل کی۔

Tamil young men party against corruption in lines of AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں