عام آدمی پارٹی کے قائدین کی انا ہزارے سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-13

عام آدمی پارٹی کے قائدین کی انا ہزارے سے ملاقات

اناہزارے کے ساتھ تعلقات کے نئے مرحلہ کاآغازکرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج گاندھیائی لیڈرسے ملاقات کی جن کی پارلیمنٹ میں لوک پال بل منظورکرنے کے مطالبہ پربھوک ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے۔پارٹی نے لوک پال بل کے لئے اناہزارے کی لڑائی میں اپنی مکمل تائیددینے کااعلان بھی کیاہے۔ہزارے کوپارٹی کے لئے جذبہ تقویت قراردیتے ہوئے کماروشواس نے جوعام آدمی پارٹی کے ایک محاذی لیڈرہیں،پانچ دیگرقائدین کے ساتھ رالیگاوں سدھی پہنچ کر76سالہ اناہزارے کے ساتھ اظہاریگانگت کیا۔راجیہ سبھامیں زیرالتواء لوک پال بل کومنظورکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اناہزارے نے اپنے آبائی مقام پردوبارہ مرن بھرت شروع کیاہے۔کماروشواش نے کہاہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈراروندکجریوال بھی آناچاہتے تھے لیکن ان کی صحت ناسازہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔اروندکجریوال اناہزارے سے فون پربات کرتے ہوئے ان کاآشیروادحاصل کیا۔کجریوال نے اناہزارے سے خواہش کی کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں تاہم انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھاکی کمیٹی نے لوک پال بل میں جوتبدیلیاں کی ہیں وہ انہیں دیکھناچاہتے ہیں۔اناہزارے کاکہناہے کہ جس وقت انہوں نے جنترمنترپر بھوک ہڑتال شروع کی تھی اس وقت تیارکئے گئے لوک پال بل میں اورموجودہ بل میں کافی فرق پایاجاتاہے۔کماروشواس نے کہاکہ کانگریس اوربی جے پی کو لوک پال بل منظورکرانے کے لئے جدوجہدکرناچاہئے۔ان کاکہناتھاکہ نہ تو ان کی پارٹی نہ ہی اناہزارے اس بل میں کسی تبدیلی کوقبول کریں گے۔دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران کجریوال پراناہزارے کے نام پرفنڈس جمع کرنے کاالزام عائدکرنے کے بعداناہزارے نے ایک مکتوب تحریہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی سے خواہش کرتے ہوئے وہ ان کے نام استعمال نہ کرے جس کی وجہ سے اناہزارے اورکجریوال میں تناؤپیداہوگیا۔

Three AAP leaders leave for Ralegan to meet Anna Hazare

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں