سنگاپور میں بیرونی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-16

سنگاپور میں بیرونی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم

سنگاپور
(پی ٹی آئی )
وزیر اعظم لیسین لونگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سنگاپور میں تقریبا ایک ملین کم آمدنی والے بیرونی ورکرس کے تیقن کو یقینی بنائیں گے اور کہا کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جانا چاہئے اور وقت پر مناسب ادائیگی کی جانے چاہئے ۔ انہوں نے یہ بیان زائداز 40برس میں ملک میں پھوٹنے والے بدترین فسادات کے چندروز بعد دیا ہے جس کے لئے 33ہندوستانیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔ لی نے کہا کہ ہمارا ایقان ہے کہ سنگاپور میں بیرونی ورکرس کے ساتھ منصفانہ اور مناسب سلوک کیا جانا چاہئے ۔ ہم بیرونی ورکرس کے ساتھ برے یا غیر منصفانہ سلوک کو پسند نہیں کریں گے ۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بیرونی ورکرس کے ساتھ اچھاسلوک کیا جائے اور بروقت انہیں مناسب ادائیگی کی جائے ان کے تحفظ کاخیال رکھا جائے گا اور ان کے رہنے کے حالات کو بہتر بنایا جائے گا اور انہیں قانون کے تحت مکمل تحفظ دیا جائے گا ۔ انہوں نے ٹوکیو میں یہ بات کہی ۔ جہاں وہ ایک دورہ پر آئے ہوئے ہیں ان کے یہ تبصرے 1969کے بعد سنگاپور میں اب تک کے بدترین فسادات کے پس منظر میں آئے ہیں ۔گڑبڑاس وقت شروع ہوئی جب ایک بس نے لٹل انڈیا میں ایک 33سالہ ہندوستانی شکتی ویل کوراویلوکو ہندوستانیوں کے کاروباری احاطہ میں ٹکر مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد ہندوستانی نژاد افراد نے جن میں بیشتر جنوبی ایشیائی ورکرس شامل تھے کاروباری اداروں ریسٹورانوں اورپبس پر اتوار کو توڑ پھوڑ کی تقربیا400جنوب ایشیائی تارک وطن ورکرس توڑ پھوڑ میں ملوث پائے گئے جس میں 39پولیس اور سیول ڈیفنس اسٹاف کے ارکان زخمی ہوگئے اور 25گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا 33ہندوستانی شہریوں کو مبینہ فساد کے لئے گرفتار کیا گیا اور عدالت میں ان پر فساد بھڑکانے کا الزام عائد کیا گیا ۔لی نے فساد ات کی تحقییقات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی اور گڑ بڑ پیدا کرنے والوں کیے خلاف قانون کی پوری طاقت کے استعمال کا انتباہ دیا ۔ حتی کے ارباب مجاز نے گزشتہ کئی برسوں سے بیرونی ورکرس کے داخلے کو سخت بنادیا ہے ۔ لی نے کہا کہ ان کی آبادی پر قابو پانے کی ضرورت ہے اور ایک بین وزارتی کمیٹی ان کی فلاح وبہبود کی دیکھ بھال کررہی ہے۔
Singapore PM vows to ensure safety of foreign workers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں